ایشیا
4 منٹ پڑھنے
بھارت: راہول گاندھی سمیت متعدد ارکان پارلیمان گرفتار
بھارتی پولیس نے دو دنوں میں تیسری بار اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور متعدد ارکانِ پارلیمان کو حراست میں لے لیا ہے کیونکہ انہوں نے ووٹر لسٹوں کی متنازعہ نظرثانی پر  الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کیا تھا
بھارت: راہول گاندھی سمیت متعدد ارکان پارلیمان گرفتار
راہول گاندھی

بھارتی پولیس نے دو دنوں میں تیسری بار اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور متعدد ارکانِ پارلیمان کو حراست میں لے لیا ہے کیونکہ انہوں نے ووٹر لسٹوں کی متنازعہ نظرثانی پر  الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کیا تھا۔

اپوزیشن جماعتیں، ان کے طلبہ ونگز اور "کاکروچ" یوتھ موومنٹ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے لیے تقریباً روزانہ مظاہرے کر رہے ہیں۔

یہ احتجاج گزشتہ ماہ 'انڈین ایکسپریس' اخبار کی اس رپورٹ کے بعد شروع ہوا جس میں ووٹر لسٹوں کی اپ ڈیٹنگ پر انتخابی پینل کے اندر اختلافات کا انکشاف کیا گیا تھا جس سے کمیشن کی غیر جانبداری پر خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ 2025 میں اس عمل کے آغاز کے بعد سے اب تک حکام نے انتخابی رجسٹروں سے تقریباً 130 ملین شہریوں کے نام خارج کر دیے ہیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کا استدلال ہے کہ اس  عمل  سے پسماندہ اور اقلیتی برادریوںخاص طور پر مسلمانوں کو غیر متناسب طور پر ووٹ کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کمیشن پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام لگایا۔

کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمان نے منگل کو بھی احتجاج کرتے ہوئےگیا نیش  کمار اور ان کے نائبین سے ملاقات کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کے اجتماع کو منتشر کر کے انہیں کچھ دیر کے لیے حراست میں لے لیا تھا۔

بدھ کے روز احتجاج کا آغاز ارکانِ پارلیمان کے دوپہر کے کھانے کے ایک اجلاس کے بعد ہوا جو کانگریس نے وسطی دہلی کے ایک ریستوران میں منعقد کیا تھا، یہ جگہ 'جنتر منتر' کے قریب ہے جہاں حکام مظاہروں کی اجازت دیتے ہیں۔

راہول گاندھی نے جنتر منتر کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ"کل دہلی پولیس نے ہمیں روکا اور کہا کہ آپ یہاں احتجاج نہیں کر سکتے، اس لیے آج ہم مقررہ احتجاجی جگہ پر جائیں گے، وہاں بیٹھیں گے اور ملک کو بتائیں گے کہ ہمارے لیے گیانیش کمار جائز کمشنر نہیں ہیں۔"

انہوں نے ارکانِ پارلیمان کو جنتر منتر لے جانے والی بس پر سوار ہونے سے پہلے کہا کہ جن لوگوں نے یہ ووٹ چوری کیاہے وہ غدار ہیں، گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا۔"

بس میں موجود قانون سازوں نے کھڑکیوں کے سامنے پوسٹرز پکڑ رکھے تھے جن پر لکھا تھا، "ووٹ کی چوری نہیں، جمہوریت کی چوری نہیں" اور "الیکشن کمیشن، بی جے پی کمیشن نہیں"۔

پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری تعیناتی کے درمیان کانگریس کے سینکڑوں کارکنان پیدل بس کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے۔

پولیس نے جنتر منتر جانے والی سڑک بھی بند کر دی، جس کی وجہ سے بس کو متبادل راستہ اختیار کرنا پڑا۔

راہول گاندھی بعد میں بس سے باہر نکل آئے، اور ان کی پارٹی کے یوٹیوب چینل پر براہِ راست نشریات میں انہیں مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے ہجوم کے درمیان کھڑا دیکھا گیا، جبکہ ان کی ہمشیرہ پرینکا واڈرا اور دیگر ارکانِ پارلیمنٹ سڑک پر بیٹھ گئے۔

ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ سیکورٹی اہلکار راہول گاندھی اور پرینکا واڈرا کو الگ الگ گاڑیوں میں ڈال کر لے جا رہے ہیں۔

ان گرفتاریوں پر پولیس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

یہ مظاہرے مودی کی تیسری مدتِ حکومت کے وسط میں ان کے لیے ایک نیا سیاسی چیلنج پیش کر رہے ہیں، جو کہ 'کاکروچ جنتا پارٹی' یوتھ موومنٹ کی قیادت میں ہونے والے اسی طرح کے احتجاج کے چند ماہ بعد سامنے آئے ہیں، جس نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے پر مودی کے وزیر تعلیم کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا تھا۔

کمار نے ووٹر لسٹوں کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن بی جے پی نے غلط کاموں کے الزامات کی تردید کی ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
بھارت: پولیس نے راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا۔
حوثیوں کا دعوی: سعودی ہوائی اڈوں اور فوجی بیسوں پر ڈرون اور میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
صدر رجب طیب اردوان کا استنبول کے 103 ویں یوم ِنجات پر خصوصی پیغام
امریکہ: نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جائے گی
اسرائیل نے فوج کو غزہ پر حملوں کے لئے تیاری کا حکم دے دیا
امریکی وزیر خارجہ اچانک آئس لینڈ پہنچ گئے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے