پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق، 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اطلاعات کے مطابق 15 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس لائن کے احاطے میں واقع مسجد میں دھماکہ ہوا۔
کوہاٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل ہسپتال کے چیف فزیشن طاہر علی شاہ نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کم ازکم 16 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جن کو زیر علاج لے لیا گیا ہے ۔
سیکیورٹی حکام نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے زوردار دھماکے سے مسجد کے بیرونی حصے پر گڑھا پڑ گیا، اس کے بیرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا اور اس کی ایک دیوار گر گئی۔
اس واقع کے بعد کوہاٹ ہنگو روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا اور کوہاٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
اضافی سیکورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا، اور بتایا گیا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
















