پاکستان
2 منٹ پڑھنے
یورپی یونین کے رہنما: ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے
ہم، استحکام اور سلامتی کے امور پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے، امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعے میں ثالثانہ کوشش پر، وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے: یورپی یونین رہنما
یورپی یونین کے رہنما: ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف (دائیں) یورپی یونین کے رہنماؤں انتونیو کوسٹا اور ارسلا وان ڈیر لیین سے ملاقات کر رہے ہیں۔ / X @CMShehbaz

نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ایسے میں کہ جب کشیدگی میں  کمی اور مذاکرات کی بحالی کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں یورپی یونین کے دو اعلیٰ رہنماؤں نے آج بروز بدھ  امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

پاکستان کے وزارتِ اعظمیٰ دفتر کے جاری کردہ  بیان کے مطابق، یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

یورپی یونین کے دونوں رہنماؤں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکسپر الگ الگ مگر یکساں نوعیت کے بیانات میں کہا ہے کہ"ہم استحکام اور سلامتی کے امور پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعے میں ثالثانہ  کوشش پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔"

وزارتِ اعظمیٰ دفتر کے بیان کے مطابق، شہباز شریف، انتونیو کوسٹا اور ارسولا وان ڈیر لیین نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے مکالمے، سفارت کاری، بین الاقوامی قانون اور پُرامن ذرائع کی اہمیت بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

یورپی یونین کے دونوں رہنماؤں نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ"پاکستان کشیدگی میں کمی، مکالمے اور تنازعات کے پُرامن حل کی حمایت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔"

رواں سال فروری میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کیے جانے کے بعد سے اسلام آباد نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان وزارتِ اعظمیٰ دفتر کے مطابق، ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کا "تمام پہلوؤں" سے جائزہ لیا اور شہباز شریف نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کی "وسیع البنیاد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان-یورپی یونین اسٹریٹجک تعاون منصوبے پر مکمل عمل درآمد" کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انتونیو کوسٹا اور ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا ہے کہ"یورپی یونین، پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ہمارا اسٹریٹجک تعاون منصوبہ  اس شراکت داری کے دائرہ کار اور جمہوریت، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔"

دریافت کیجیے
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
وزیر فیدان نے ترکیہ-شام-سعودی عرب وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
ایردوان: ریاستِ فلسطین کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
ایرانی اسپیکر "ٹرمپ کو ایک بنیادی تہذیب، قومی اور مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے"
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر  معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں
یورپی یونین: بحیرہ احمر میں متعین جنگی جہازوں کی تعداد بڑھائی جائے
160 سے زیادہ کھلاڑیوں کی آئرلینڈ-اسرائیل فٹبال میچ کے بائیکاٹ کی اپیل
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
ترکیہ: بیان جعلی ہے
برطانیہ، سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرے گا: برنہیم
ایردوان، ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں CAATSA معافی اور S-400 کے حل کو آگے بڑھائیں گے، فیدان
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک