غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
حملے میں اسرائیلی فوج نے ایک عام شہری گاڑی کو نشانہ بنایا اور غزہ بھر پر گولہ باری اور فائرنگ کی۔
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
9 ستمبر 2026 کو فلسطین کے وسطی غزہ میں رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل بلند ہو رہے ہیں۔ (اے اے)

اسرائیل نے آج بروز  اتوار  غزہ شہر کے جنوب میں ایک شہری گاڑی کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنا کر 2 فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا ہے۔

ایک طبی ذریعے کے مطابق ڈرون نےمحلّہ ' تل الہوا ' میں ایک سِول گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 2 افراد ہلاک ہوگئےاور  آس پاس موجود بعض افراد  زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق گاڑی پر کم از کم 2 میزائل داغے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجوں  نے غزہ کے وسطی علاقے میں واقع البریج مہاجر کیمپ کے شمال مشرق میں فلسطینیوں کے گھروں کو بھی توپ خانے سے  نشانہ بنایا ہے۔

غزہ بھر میں اسرائیلی حملے

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے خان یونس کے جنوب میں بے گھر فلسطینیوں کے زیرِ استعمال عمارتوں اور خیموں پر شدید فائرنگ کی اور اسرائیلی جنگی بحری جہازوں نے بھی شہر کے ساحلی علاقے کو نشانہ بنایا۔

غزہ  وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل،  10 اکتوبر 2025 کو نافذ ہونے والے، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں ہفتے کے روز تک 1,369 فلسطینیوں کو قتل  اور 4,627 افرادکو  زخمی کر چکا ہے۔

وزارت نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل،  اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسّلط کردہ نسل کُشی  جنگ میں73 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل  اور ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کرچکا ہے ۔علاوہ ازیں زیرِ محاصرہ علاقے کو وسیع پیمانے پر تباہ کر چکا ہے۔