ثقافت
2 منٹ پڑھنے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ترک  ہلال احمر نے اس محصور علاقے میں  جہاں، "نیتن یاہو کی قیادت میں صہیونی نسل کشی  نیٹ ورک"  کا بازار گرم ہے کو  26,000 ٹن سے زائد امدادی سامان پہنچایا ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
"ترکیہ یہ یقینی بنانے کے لیے اپنے بس میں سب کچھ کرے گا کہ قتلِ عام کے نیٹ ورک کو قانون اور تاریخ کے سامنے جوابدہ ٹھہرایا جائے،" ان کا کہنا ہے۔ / AA

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک ہلالِ احمرنے اپنی انسان دوستانہ سرگرمیوں کے ذریعے دنیا کے مختلف تنازعہ زدہ علاقوں کے لوگوں کی یادوں میں ایک دائمی مقام حاصل کر لیا ہے۔

صدر ایردوان نے انقرہ میں منعقدہ ترک ہلال احمر کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " اس تنظیم نے فلسطین، بوسنیا، افغانستان، صومالیہ، عراق اور شام میں اپنے کام کی بدولت   ان ممالک کے  بھائی بہنوں کی یادوں میں گھر کیا ہے۔"

غزہ میں تنظیم کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ترک  ہلال احمر نے اس محصور علاقے میں  جہاں، "نیتن یاہو کی قیادت میں صہیونی نسل کشی  نیٹ ورک"  کا بازار گرم ہے کو  26,000 ٹن سے زائد امدادی سامان پہنچایا ہے ۔

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے ترک ہلال احمر نے  نے غزہ میں فلسطینیوں کو پندرہ ملین گرم کھانے فراہم کیے اور روزانہ 30,000 افراد کو گرم کھانا تقسیم کیا ہے۔

ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنے انسان دوستانہ امداد اور جواب دہی کو یقینی بنانے کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ "ترکیہ، مظلومین کے ہاتھ تھامتے ہوئے، قانون اور تاریخ کے سامنے قتل عام کے اس نیٹ ورک کو جواب دہ ٹھہرانے کے لیے اپنی پوری کوشش  صرف کرے گا۔"

انہوں نے اُن لوگوں کو خبردار بھی کیا جو، اُن کے بقول، نازی جرمنی کے رہنما کے راستے پر چل رہے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ "جو لوگ ہٹلر کے نقشِ قدم پر چلتے ہیں انہیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اگر وہ اسی راستے پر چلتے رہے تو اُن کامقدر  تاریخ کے دیگر جابر حکمرانوں جیسا  ہو گا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "موجودہ انتظامیہ کے تحت، اسرائیل اشتعال انگیزی کا ایک کارخانہ بن چکا ہے، جس کا واحد خام مال خون اور آنسو، بے استحکام اور افراتفری ہے۔"

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے