دنیا
2 منٹ پڑھنے
چین اور شمالی کوریا باہمی تعاون کے فروغ پر متّفق
صدر شی اور صدر اُن نے دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے پر اتفاق کیا ہے
چین اور شمالی کوریا باہمی تعاون کے فروغ پر متّفق
صدر شی جن پنگ اور کم جونگ ان نے اعلیٰ سطح کے حکام کے دوروں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک رابطوں کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ / AP

شمالی کوریا کےصدر کم جونگ اُن اور چین کے صدر شی جن پنگ نے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ میں ایک سربراہی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون  کے فروغ  پر اتفاق کیا ہے۔

 شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'کے سی این اے'نے منگل کو  شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

'کے سی این اے' کے مطابق کم نے شی کو "واحدچین اصول" کی مکمل حمایت سے آگاہ کیا  ہے۔ واحد چین اُصول بیجنگ کے اس موقف پر مبنی ہے کہ بین الاقوامی صورتحال خواہ کچھ بھی ہو آبنائے تائیوان کے دونوں دّرے واحد ملک کے پاس رہیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سات سال بعد اس پہلے دورہ شمالی کوریا میں  شی نے کم سے کہا ہے  کہ وہ اس دورے کو دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیش رفت کے  موقعے  کے طور پر استعمال کریں گے۔

'کے سی این اے' نے مزید کہا  ہےکہ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی حکام کے دوروں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک روابط  کو گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے یہ ذکر نہیں کیا کہ آیا رہنماؤں نے پیونگ یانگ کے جوہری ہتھیار پروگرام پر بات کی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ چین کی سرکاری خبر  ایجنسی شن ہوا نے پیر کو صدر شی جن پنگ کے دورہ شمالی کوریا کی خبرشائع کی تھی۔