ہوائی، خلائی اور ٹیکنالوجی فیسٹیول (TEKNOFEST) صوبہ شانلی عرفاکے GAP ہوائی اڈے پر منعقد ہو رہا ہے۔
کئی بصری شوز کی میزبانی کرنے والے اس فیسٹیول میں ترکیہ لوک رقص فیڈریشن کی پرفارمنس ٹیم ملک کے مختلف علاقوں کے روایتی رقص TEKNOFEST زائرین کے لیے پیش کرے گی۔
جدید ٹیکنالوجی سیمولیشنز سے لے کر سائنسی ورکشاپس اور نمائشوں تک ہر عمر کے شرکاء کے لیے پروگراموں پر مشتمل یہ بڑا ایونٹ فضائی اور دفاعی صنعت کے ہوائی مظاہروں کی بھی میزبانی کرے گا۔
فیسٹیول 4 اکتوبر تک جاری رہے گا
فیسٹیول میں آج ترک فضائیہ کی کرتبی ٹیم سولو ترک اپنا پر احتشام شو پیش کرے گی۔
فیسٹیول میں اس کے علاوہ اسٹیج پرفارمنس، نمائشیں، تعلیمی ورکشاپس، سیمولیشن تجرباتی علاقے، پلانیٹریئم، سائنسی شوز، TEKNOFEST کا ٹائم ٹنل، قومی بحری، زمینی اور ہوائی گاڑیوں کی نمائش، فیئر تقریبات اور طلبہ کے لیے خصوصی "پہلی پرواز" پروگرام جیسے متعدد شوز زائرین کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
فیسٹیول کا تیسرا دن کنسرٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
ساوتھ ایسٹ ٹیکنو فیسٹ مختلف سرگرمیوں کے ساتھ 4 اکتوبر تک جاری رہے گا۔





















