ترکیہ نے 15 سال سے کم عمر کے بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی
اس ضابطے کو سائبر سکیورٹی  ادارے نے تیار کیا ہے اور عمر کی توثیق e-state پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔
ترکیہ نے 15 سال سے کم عمر کے بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی
سوشل میڈیا سروس فراہم کنندگان کو 15 سال سے کم عمر بچوں کو خدمات فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ / AA
 

ترکیہ کے سرکاری گزٹ نے ہفتہ کو سوشل میڈیا صارفین کی عمروں کی توثیق کے بارے میں ایک نیا ضابطہ شائع کیا ہے ، جس کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کو خدمات فراہم کرنا پلیٹ فارمز کے لیے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اس ضابطے کو سائبر سکیورٹی  ادارے نے تیار کیا ہے اور عمر کی توثیق e-state پورٹل کے ذریعے کی جائے گی۔

سوشل میڈیا سروس فراہم کرنے والوں کو 15 سال سے کم عمر بچوں کو خدمات فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جو صارفین 15 سال کے ہو چکے ہوں ان کے اکاؤنٹس پر بچوں کے مفاد اور ان کی جسمانی، ذہنی، نفسیاتی، سماجی اور جذباتی نشوونما کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مخصوص خدمات  کی اجازت ہو  گی۔

ضابطہ یہ بھی تقاضا کرتا ہے کہ پلیٹ فارمز بچوں کے اکاؤنٹس پر بطورِ ڈیفالٹ سخت پرائیویسی سیٹنگز نافذ کریں، انہیں نجی رکھیں، اور ان پر لائیو براڈکاسٹ اور ذاتی نوعیت کی تشہیر کو غیر فعال کر دیں۔

پلیٹ فارمز کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ بچے صرف اُن اکاؤنٹس سے پیغامات وصول کر سکیں جنہیں وہ خود فالو کرتے ہیں، اور اُن کے فالوورز اور فالوئنگ کی فہرستیں دوسرے صارفین سے پوشیدہ رکھی جائیں۔

انہیں والدین کے لیے کنٹرول ٹولز بھی فراہم کرنے ہوں گے جو والدین کو اپنے بچوں کے اکاؤنٹ سیٹنگز کو منظم کرنے، استعمال کے وقت کی حد مقرر کرنے اور ادائیگی والے لین دین کی منظوری دینے کی سہولت دیں۔

یہ ضابطہ یکم نومبر سے نافذ العمل ہوگا۔ موجودہ اکاؤنٹس کی عمر کی توثیق 31 مارچ 2027 تک مکمل کی جانی چاہیے، اور جو اکاؤنٹس 15 سال سے کم عمر صارفین کے قرار پائیں گے انہیں بند کر دیا جائے گا۔

دریافت کیجیے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ
بحرین: ایران نے ایک نجی صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ