مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹ MEGA، ترکیہ کے وسطی علاقے میں واقع ضلعے قیصری میں دکانوں کے معائنے میں بلدیاتی اہلکاروں کی مدد کر رہا ہے۔
ملیک غازی بلدیہ کی جانب سے متعارف کرایا گیا یہ روبوٹ معائنہ کرنے والی ٹیموں کے ساتھ دکانوں کا دورہ کرتا ہے۔ اس دوران یہ اشیا پر درج قیمتوں کو اسکین کرتا ہے، ان کا موازنہ کاؤنٹر پر وصول کی جانے والی قیمتوں سے کرتا ہے اور مصنوعات کی میعادِ استعمال اور حفظانِ صحت کے معیار کی جانچ پڑتال بھی کرتا ہے۔
