غزّہ کا 10 ماہ کا شیر خوار سردی سے جَم کر شہید ہو گیا
غّزہ جنگ
غزّہ کا 10 ماہ کا شیر خوار سردی سے جَم کر شہید ہو گیا
خان یونس میں اپنے بے گھر خاندان کے ساتھ خیمے میں مقیم 10 ماہ کا فلسطینی شیر خوار بچہ کنعان الرقیق شدید سردی کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
 

غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں اپنے بے گھر خاندان کے ساتھ خیمے میں مقیم 10 ماہ کا فلسطینی شیر خوار بچہ کنعان الرقیق شدید سردی کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

بچے کے والد احمد الرقیق نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ ’’جب میری آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا کہ اس کے جسم کی رنگت نیلی پڑ چکی تھی۔ میں جلدی سے اسے ناصر اسپتال لے کر گیا، لیکن ہائپوتھرمیا کے باعث وہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔‘‘

بچے کے دادا راشد الرقیق نے انادولو ایجنسی سے گفتگو میں بتایا ہے کہ اپنی اولاد سے محروم ہونے والا خاندان ایک بوسیدہ اور جگہ جگہ سے پھٹے ہوئے خیمے میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ بُریدہ خیمے میں بارش کا پانی ان کے کپڑوں، کمبلوں اور بستروں کو مکمل طور پر بھگو دیتا ہے۔

اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق اسرائیل، زیرِ محاصرہ غزہ میں، ڈیڑھ لاکھ خیموں، جنریٹروں اور تعمیراتی سامان کی ترسیل میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم، اجازت نامے ملتے ہی، یہ سامان غزہ میں داخل کرنے پر تیار ہیں۔‘‘

مزید ویڈیوز
ایک الٹرا۔اورتھوڈوکس یہودی نے آرمینی کلیسا پر تھوک دیا
اسرائیل نے خوراک کے ٹرک پر حملہ کر کے 3 فلسطینیوں کو قتل کر دیا
برلن پولیس نے مظاہرین سے زبردستی فلسطینی پرچم چھین لیا
اسرائیلی غیر قانونی آباد کاروں نے ایک فلسطینی چھابڑی فروش کو لوٹ لیا
غزہ میں نسل کشی کے باوجود بچے امید کی کرن کے لیے تیراکی کر رہے ہیں
اسرائیل کی ثقافتی نسل کشی فلسطینی گانے "دلعونہ" کو نشانہ بنا رہی ہے
نیش ول میں سالانہ کنٹری میوزک ایوارڈز کا انعقاد ہونے والے میدان میں محصور غزہ کی تصاویر کی عکاسی
اورچ رئیس زلزلہ تحقیقی جہاز اپنے دوسرے بین البراعظمی مشن کے تحت پاکستان پہنچ گیا
امریکہ میں ایک شخص نے اپنے ملک کی نسل کشی اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاج کیا
ایک برطانوی لارڈ کی غزہ کی یہودی برادری پر اسرائیلی نسل کشی کے خلاف چپ سادھنے پر تنقید