اسرائیلی فوجیوں نے 23 مئی کو رام اللہ کے شمال مشرقی گاوں 'المغائر' پر چھاپے کے دوران 15 اور 13 سالہ دو فلسطینی بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ محمد اور فاتح ابو عالیہ نامی بچوں کو ان کے گھروں سے نکالا گیا، آنکھوں پر پٹّی باندھی گئی اور ہتھکڑیاں لگاکر فوجی گاڑی پر سوار کر دیا گیا۔ بچّے اس وقت کہاں ہیں یا انہیں کس جُرم میں گرفتار کیا گیا ہے اس بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ المغائر، رام اللہ کے جوار میں واقع چند ایک فلسطینی دیہاتوں میں سے ایک ہے اور 2026 سے ایک تواتر کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کے چھاپوں کا نشانہ بن رہا ہے۔ ان واقعات میں 21 اپریل کا مہلک واقعہ بھی شامل ہے جس میں غیر قانونی آبادکاروں نے ایک اسکول پر چھاپہ مار کر ایک 13 سالہ بچے سمیت دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا تھا۔
مزید ویڈیوز
اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لے کر ان کی آنکھوں پر پٹّی باندھ دی
اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ پر چھاپے میں دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لے کر ان کی آنکھوں پر پٹّی باندھ دی
مزید ویڈیوز