دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے شمالی مغربی گاوں کوبر پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کے نیچے آنے سے بال بال بچا۔
مغربی کنارے کے دیہاتوں اور مہاجر کیمپوں پر مارے گئے چھاپوں سمیت 2026 کے آغاز سے تاحال کی گئی کاروائیوں میں اسرائیلی فوج کم از کم 30 فلسطینیوں کو قتل اور سینکڑوں کو زخمی کر چُکی ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف غیر قانونی آبادکاروں کی پُر تشدّد کاروائیاں اور اسرائیلی فوج کی دراندازیاں فلسطینیوں کی زندگی میں ابھی تک ایک معمول کی حقیقت ہیں ۔
