جمہوریہ کانگو کے صوبہ ایتوری میں طبی عملہ اور مقامی شہری مونگ بوالو میں " سرحدوں سے آزاد ڈاکٹر " نامی امدادی تنظیم کے زیرِ انتظام علاج مرکز سے آخری ایبولا مریضوں کو فارغ کیے جانے پر رقص اور گیتوں کے ذریعے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق یہ وباء جمہوریہ کانگو کی تاریخ کی مہلک ترین وباء قرار دی گئی ہے۔ وباء میں وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے تقریباً نصف افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
