یوکرین سرکاری ایمرجنسی سروس کے مطابق ملک کے شہر زاپوریژیا میں رہائشی عمارتوں پر روسی فضائی حملوں کے نتیجے میں3 بچّوں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملوں میں 2 بچوں سمیت 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ حملے صبح 4 بج کر 48 منٹ کے قریب کیے گئے۔ حکام ان افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ حملے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ ہنگامی امدادی ٹیمیں بھی تلاش و بچاؤ کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔