نیٹو، افریقہ اور خلیج سے کُل 24 ممالک کے 64 عسکری اتاشیوں، سرکاری نمائندوں اور سِول شرکاء پر مشتمل ایک بین الاقوامی وفد کے سامنے، براہِ راست فائرنگ مشقوں کے دوران، ترکیہ کے تیار کردہ 'ایم کے ای طولغہ' مختصر مسافت کے فضائی دفاعی نظام )شوریڈ( کی نمائش کی گئی۔
مظاہرہ، آوارہ ایمونیشن، ڈرون جتھوں اور طیارہ نما ڈرونوں والے، 7 عدد آپریشن سیناریو پر مشتمل تھا۔ پوری مشق میں ‘طولغہ دفاعی نظام’ نے ظاہر ہونے والے تمام فضائی خطرات کو نہایت کامیابی سے ناکارہ بنا کر سو فیصد کامیابی حاصل کی۔