سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج کے مطابق کیف کے قریب ایک شخص روسی ڈرون کے حملے میں بال بال بچ گیا۔
کیف کے گاؤں 'سیویاتوپتریوسکے 'میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کنڈرگارٹن کے قریب سڑک پر چل رہا ہے۔ چند سیکنڈ بعد اس کے قریب ایک ڈرون گرنے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ملبے کے ٹکڑے اور دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔