اسرائیلی فوجوں نے، مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں، جمیلہ داہو نامی ضعیف فلسطینی عورت کے گھر پر چھاپہ مار کے عورت کو اغوا کر لیا۔
فلسطین انجمنِ اسیران کے مطابق اسرائیل 30 جون سے تا حال القدس سمیت علاقے بھر سے کم از کم 20 فلسطینیوں کو حراست میں لے چُکا ہے۔ اسرائیلی فوج، اجتماعی سزا اور جوابی پالیسیوں کے تحت، مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں حراستی مہموں کا اور چھاپوں کے دوران موقع پر تفتیشی کاروائیوں کا دائرہ مستقل وسیع کر رہی ہے۔