اس واقعے کی ویڈیو بنانے والے ایکٹیوسٹ ولیئم الیگزینڈر نے TRT World کو بتایا ہے کہ "ہم جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ حکومت، غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری، نسل کشی جُرم میں شریک ہے"۔
الیگزینڈر نے مزید کہا ہے کہ "انہوں نے نیوزی لینڈ کی زمین سے جاسوسی سیٹلائٹوں کی لانچنگ کی اجازت دی جنہیں ایک قوی احتمال کے مطابق اسرائیلی فوجیں'آئی ڈی ایف' غزہ میں نسل کشی کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر حال ہی میں فلسطین یکجہتی نیٹ ورک آوٹیاروا 'PSNA' کے ارکان نے ان کے خلاف عدالت سے رجُوع کیا ہے۔