شرم کرو برنی، فلسطینیوں کے معاملے میں خاموشی پر شرم کرو
دنیا
شرم کرو برنی، فلسطینیوں کے معاملے میں خاموشی پر شرم کرو
برنی۔۔۔۔تم فلسطینیوں کی آواز نہیں بن سکے۔۔۔ افسوس صد افسوس

امریکی سینیٹر برنی سینڈرس کو، واشنگٹن ڈی سی کے قومی پریس کلب کی طرف سے منعقدہ عوامی تقریب دوران، فلسطین کے حامی دو مظاہرین کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

سینیٹر سینڈرس نے غزّہ اور لبنان میں استعمال کی خاطر دیئے جانے والے بموں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں رہائشی مکانات کے انہدام میں استعمال کی خاطر دیئے جانے والے بلڈوزروں سمیت اسرائیل کے لئے منظور کی گئی تقریباً نصف بلین ڈالر مالیت کی عسکری امداد کو روکنے کے لئے کانگریس کو رائے شماری پر مجبور کیا تھا لیکن یہ کوشش اپریل 2026 میں کانگریس سے نامنظور ہو گئی تھی۔

اس کے باوجود مظاہرین اور فلسطین کے حامیوں نے، اسرائیل کے غزّہ پر مسلّط کردہ قتل عام کو "نسل کُشی" قرار دینے میں تقریباً دو سال لگانے اور عسکری امداد کی مخالفت کے باوجود بعض عسکری ایمونیشن کو اس دائرے سے باہر رکھنے کی وجہ سے، سینڈرس پر سخت تنقید کی ہے۔


مزید ویڈیوز
بھارت کا کشمیریوں کے خلاف اجتماعی کریک ڈاؤن
ترکیہ چیمپئن
اسرائیل کے ایک گاڑی پر حملے میں دو فوجی افسران شہید
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتر یش کا سابق 'اسد جیل' کا دورہ
برلن میں فلسطین اور لبنان کی حمایت میں سینکڑوں افراد کی ریلی
اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو حراست میں لے لیا
غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد کو آگ لگا دی
اقصیٰ ہسپتال کے قریب اسرائیلی حملے کے بعد زخمی فلسطینیوں کو بچا لیا گیا
"باڈی کیمرا"| پولیس نے 17 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
مونکٹن میں ایک مسلمان خاتون پرایک گروہ کا حملہ