آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے جمعرات کو اسرائیلی سفیر کو طلب کیا اور اسرائیلی فوج کے، غزہ میں 2024 میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے آسٹریلوی امدادی کارکن کی موت کے معاملے میں فوجداری کارروائی شروع نہ کرنے کے، فیصلے پر "شدید ردِعمل" کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ جائزے اور تشخیصی عمل کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ آسٹریلوی شہری 'زومی فرینکوم سمیت ورلڈ سینٹرل کچن نامی امدادی تنظیم سے منسلک سات امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے معاملے میں مزید تحقیقات شروع کرنے کی کوئی وجہ موجود نہیں ہے۔