عالمی ادارہ صحت کے مطابق، بحر اوقیانوس میں ایک کروز شپ پر تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں سے ایک کیس کی لیبارٹری رپورٹ میں 'ہنٹا وائرس' کی تصدیق ہوئی ہے
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو عام طور پر چوہوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔
یہ وبا ایم وی ہونڈیئس نامی جہاز پر پھیلی، جو ارجنٹائن کے شہر اوشوایا (Ushuaia) سے کیپ ورڈی (Cape Verde) کی طرف سفر کر رہا تھا۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک ہنٹا وائرس کے ایک کیس کی لیبارٹری سے تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مزید پانچ مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔"
جوہانسبرگ میں زیرِ علاج مریض کا ہنٹا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
یہ وائرس کے اس خاندان سے تعلق رکھتا ہے جو ہیمرجک بخاراور سانس کی شدید بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔
اگرچہ یہ انفیکشن عام طور پر متاثرہ چوہوں کے پیشاب یا فضلے سے ماحولیاتی رابطے کے نتیجے میں پھیلتا ہے تاہم، عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ اگرچہ یہ بہت نادر ہے البتہ ہنٹا وائرس انسان سے انسان میں بھی منتقل ہو سکتا ہے اور سانس کی شدید بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔
ایم وی ہونڈیئس جسے نیدرلینڈز کی کمپنی 'اوشین وائیڈ ایکسپیڈیشنز' چلاتی ہے اس میں تقریباً 170 مسافروں اور عملے کے 70 ارکان کی گنجائش موجود ہے۔











