دنیا
2 منٹ پڑھنے
کیف میٹرو اسٹیشن پر روسی فضائی حملہ، ایک عورت ہلاک
دارالحکومت کیف پر روسی فضائی حملے میں ایک عورت ہلاک ہو گئی اور 25 منزلہ رہائشی عمارت کونقصان پہنچا ہے: ویٹالی کلیچکو
کیف میٹرو اسٹیشن پر روسی فضائی حملہ، ایک عورت ہلاک
17 اکتوبر 2026 کو زاپوریژیا میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی رہائشی عمارتوں کے سامنے ایک مقامی رہائشی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی فضائی حملے میں ایک عورت ہلاک ہو گئی اور 25 منزلہ رہائشی عمارت کونقصان پہنچا ہے۔

کیف کے میئر وٹالی کلیچکو نے آج بروز پیر،  ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ روس کی جانب سے رات کے وقت یوکرین کے دارالحکومت کیف پر کیے گئے فضائی حملے میں شہر کے بائیں کنارے پر واقع ایک میٹرو اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں ایک عورت ہلاک ہو گئی  اور ایک 25 منزلہ  رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

کلیچکو نے کہا ہےکہ حملے میں غیر رہائشی عمارتوں اور ایک طبی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ایک مختصر وقفے کے بعد دوبارہ اہم انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ شروع کر دیا ہے، جن کی مدد سے روس کی جانب سے مرحلہ وار داغے جانے والے تیز رفتار میزائل حملوں سے متعلق پیشگی اطلاع حاصل کی جا سکتی ہے۔

زیلنسکی نے، رواں ماہ کے آغاز میں دورہ کیف کرنے والے امریکی امن نمائندوں، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے بھی ملاقات  کی ۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی انتظامیہ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کے لئے ثالثانہ کوششیں کر رہی ہے۔

دریافت کیجیے
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کا تبادلہ، بھاری نقصان کی اطلاع
یوکرین: روس نے ہمارے توانائی کے شعبے پر  شدید ترین حملے کیے ہیں
صدر رجب طيب ایردوان: آج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں
ایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
چین: کیٹی کو کثرت سے چین کا دورہ کرنا چاہیئے
ایران کا ٹرمپ روٹ پر ردعمل: "ہم خطے میں امریکی موجودگی پر خدشات رکھتے ہیں"
انڈونیشیا کے نیشنل پارک میں لگنے والی جنگل کی آگ میں 4 افراد جان بحق
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
چین کا اسرائیل سے مطالبہ: غیر قانونی یہودی آبادکاری بند کی جائے
اسرائیلی فوجیوں نے شام کے دیہات میں گھروں کی تلاش لی اور زرعی اراضی پر فائرنگ کی