سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل کی فراہمی کی منظوری کو ملتوی کر دیا
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع ہیگسیتھ نے منتقلی کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے اس کی منظوری کے لیے لازمی کاررواِئیاں کی ہیں۔
امریکہ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل کی فراہمی کی منظوری کو ملتوی کر دیا
پیونگٹیک، جنوبی کوریا میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر امریکی پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام، 10 مارچ 2026 (فائل فوٹو)۔ / Reuters

دی واشنگٹن پوسٹ نے امریکی اور دیگر حکام کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف دفاع کے لیے درکار پیٹریاٹ فضائی دفاعی انٹرسیپٹر میزائلوں کی منتقلی کی منظوری مؤخر کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دفاعی سیکرٹری پیٹ ہگسیٹھ نے مجوزہ منتقلیوں کو باضابطہ طور پر مسترد نہیں کیا، مگر ان کی  منظوری دینے کے لیے درکارکارروائیاں مکمل نہیں کیں۔ یہ تاخیر اس وقت سامنے آئی ہے جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب وولوڈیمیر زیلنسکی کے درمیان تناؤ پھر سے بڑھ گیا ہے اور واشنگٹن اور کیف کے تعلقات عمومی طور پر بگڑ رہے ہیں۔

رپورٹ میں ایک  امریکی اہلکار اور صورت حال سے واقف تین دیگر افراد  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بعض پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل یوکرین کے حامی ممالک  سے آ رہے ہیں اور جنہیں ہگسیٹھ کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

ایک یوکرینی اہلکار نے دی واشنگٹن پوسٹ کو گزشتہ ہفتے بتایا  تھا کہ یوکرین کے ذخیرے میں صرف "چند" پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل  ہی باقی بچے ہیں، جس سے ملک کے فضائی دفاعی نظام کے لیے گولہ بارود کی دستیابی کے حوالے سے خدشات  پیدا ہوئے  ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ ہگسیٹھ نے یوکرین کے لیے کچھ امریکی امداد کی منظوری جاری رکھی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ میزائلوں کی منتقلی میں یہ تاخیر لازمی طور پر امریکی حمایت کے مکمل  طور پر ختم  ہونے  کی علامت نہیں ہے۔

یہ اطلاع اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ اور زیلنسکی کے تعلقات دوبارہ کشیدگی کا شکار ہیں اور ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں یوکرینی صدر پر بار ہا تنقید کی ہے۔

دریافت کیجیے
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کا تبادلہ، بھاری نقصان کی اطلاع
یوکرین: روس نے ہمارے توانائی کے شعبے پر  شدید ترین حملے کیے ہیں
صدر رجب طيب ایردوان: آج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں
ایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
چین: کیٹی کو کثرت سے چین کا دورہ کرنا چاہیئے
ایران کا ٹرمپ روٹ پر ردعمل: "ہم خطے میں امریکی موجودگی پر خدشات رکھتے ہیں"
انڈونیشیا کے نیشنل پارک میں لگنے والی جنگل کی آگ میں 4 افراد جان بحق
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
چین کا اسرائیل سے مطالبہ: غیر قانونی یہودی آبادکاری بند کی جائے
اسرائیلی فوجیوں نے شام کے دیہات میں گھروں کی تلاش لی اور زرعی اراضی پر فائرنگ کی