دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
میں، نیتن یاہو کے دوبارہ منتخب ہونے کی مہم کے بارے میں، کوئی موقف اختیار نہیں کروں گا: وینس
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
Vance Book / Reuters

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ "میں، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دوبارہ منتخب ہونے کی مہم کے بارے میں، کوئی موقف اختیار نہیں کروں گا"۔

وینس نے خود کو  واضح طور پر اسرائیل کی انتخابی سیاست سے  دُور رکھتے ہوئے نیتن یاہو کے دوبارہ  اقتدار میں آنے کی مہم کے حوالے سے کوئی مؤقف اختیار  کرنے سے گریز کا اظہار کیا ہے۔ ان کا یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہفتے کے اختتام پر اسرائیلی انتخابات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے سے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔

مارک ہالپرین کے ڈیجیٹل پروگرام  'ٹو وے ٹونائٹ' میں انٹرویو کے دوران وینس سے پوچھا گیا کہ آیا ٹرمپ کی کھلی حمایت کے بعد وہ بھی براہِ راست نیتن یاہو کی حمایت کرتے ہیں؟

وینس نے جواب دیا کہ ’’میں امریکی امیدواروں کی حمایت کرتا ہوں اور میری توجہ وسط مدتی انتخابات پر ہے، اس لیے میں اسرائیلی انتخابات میں مداخلت نہیں کر رہا۔‘‘

جب ان سے مزید سوال کیا گیا کہ آیا وہ دانستہ طور پر نیتن یاہو کی کھلی حمایت یا مخالفت سے گریز کر رہے ہیں تو وینس نے وضاحت کی کہ ان کا غیر جانب دارانہ مؤقف کسی دشمنی کا مظہرنہیں ہے۔

وینس نے مزید کہا ہے کہ ’’میں ان کے خلاف نہیں ہوں لیکن میں ان کی حمایت میں بھی کوئی مؤقف اختیار نہیں کر رہا۔ میں اسرائیلی انتخابات میں مداخلت نہیں کر رہا۔‘‘

وینس کا مؤقف وائٹ ہاؤس کے موقف سے مختلف ہے

نائب صدر کے یہ بیانات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف سے واضح طور پر مختلف ہیں جنہوں نے اتوار کے روز اسرائیل میں 27 اکتوبر کو متوقع پارلیمانی انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی کھُل کر حمایت کی تھی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم' ٹروتھ سوشل' پر ایک طویل پوسٹ میں دورانِ جنگ نیتان یاہو کی  قیادت اور واشنگٹن کے ساتھ اس کی تزویراتی شراکت داری کی تعریف کی تھی۔ ٹرمپ  نے بالخصوص ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیلی عوام نے انتخابات میں کسی دوسرے شخص کو وزیر اعظم منتخب کیا تو امریکہ کو خطے کی سلامتی کا بوجھ اکیلے اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

دریافت کیجیے
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کا تبادلہ، بھاری نقصان کی اطلاع
یوکرین: روس نے ہمارے توانائی کے شعبے پر  شدید ترین حملے کیے ہیں
صدر رجب طيب ایردوان: آج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں
ایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
چین: کیٹی کو کثرت سے چین کا دورہ کرنا چاہیئے
ایران کا ٹرمپ روٹ پر ردعمل: "ہم خطے میں امریکی موجودگی پر خدشات رکھتے ہیں"
انڈونیشیا کے نیشنل پارک میں لگنے والی جنگل کی آگ میں 4 افراد جان بحق
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
چین کا اسرائیل سے مطالبہ: غیر قانونی یہودی آبادکاری بند کی جائے
اسرائیلی فوجیوں نے شام کے دیہات میں گھروں کی تلاش لی اور زرعی اراضی پر فائرنگ کی