مغربی تھریس کی ترک اقلیت کے بنیادی انسانی حقوق اور نسلی شناخت کے لیےجدوجہد کے دوران انہیں مختلف طرح کے دباو اور دھمکیوں اور قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے ہمّت نہیں ہاری۔
ڈاکٹر صادق احمد ،مغربی تھریس کی ترک اقلیت کے حقوق کے ضامن 'معاہدۂ لوزان' پر دستخط کی سالگرہ کے دن، 24 جولائی 1995 کو ایک مشتبہ ٹریفک حادثے میں محض 48 برس کی عمر میں وفات پا گئے لیکن قانونی بنیادوں پر حصولِ حقوق کی جس جدوجہد کا آغاز انہوں نے کیا وہ آج بھی جاری ہے اور مغربی تھریس کے ترکوں کی پائیدار ترین جمہوری میراث کے طور پر زندہ ہے۔