سال کے اہم ترین فصل کٹائی کے موسم سے چند ہفتے قبل، اسرائیلی بلڈوزروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے عرابہ میں زیتون کے درجنوں درخت اکھاڑ دیے۔
فلسطینی کسانوں کا کہنا ہے کہ اکھاڑے گئے بعض درخت 70 سال پرانے تھے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام مکمل طور پر "آپریشنل وجوہات" کی بنا پر اٹھایا گیا، جبکہ مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ یہ تباہ کاری فلسطینی زمینوں پر ایک نئی اسرائیلی بستی کی تعمیر کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے۔