دنیا
2 منٹ پڑھنے
مصر: صدر سیسی جنوبی کوریا پہنچ گئے
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، تین روزہ سرکاری دوروں کے پہلے مرحلے میں، جنوبی کوریا پہنچ گئے
مصر: صدر سیسی جنوبی کوریا پہنچ گئے
(فائل) یہ 2016 کے بعد سیسی کا جنوبی کوریا کا پہلا دورہ ہے۔ / Anadolu Agency

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی آج بروز بدھ  تین روزہ سرکاری دوروں کے پہلے مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔جنوبی کوریا میں اپنی سرکاری مصروفیات کے دوران  وہ، صدر لی جے میونگ کے ساتھ، سربراہی سطح کے مذاکرات کریں گے۔

مصر ایوانِ صدر کے مطابق السیسی نے،دورہ   ایشیا  کے پہلے مرحلے میں، سیئول ایئر بیس پر لینڈ کیا۔ دورے کے اگلے مراحل میں  وہ ملائیشیا اور انڈونیشیا جائیں گے۔

جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی 'یونہاپ ' نے جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے حوالے سے کہا ہےکہ مصر کے صدر  کو اس دورے کی دعوت صدر لی جے میونگ نے دی تھی اور دونوں رہنماؤں کی ملاقات جمعرات کو طے ہے۔

توقع ہے کہ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور رسدی زنجیر سمیت شعبہ اقتصادیات میں  تعاون اوردو طرفہ  عوامی روابط کو فروغ دینے کےپہلووں  پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان کانگ یو جونگ نے کہا ہے کہ علاقائی سیاسی پیش رفت اور دیگر بین الاقوامی امور بھی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔

دوطرفہ تعلقات کا فروغ

سیئول نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ دورہ مصر کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک لے جانے اور افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں تعاون کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ دورہ  2016 کے بعد السیسی کا پہلا دورہ جنوبی کوریا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات نومبر 2025 میں قاہرہ میں، صدر لی کے دورہ  مصر کے دوران،  ہوئی تھی ۔

دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مزید قریبی ثقافتی و تعلیمی روابط قائم کرنے کا بھی ہدف رکھتے ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک