دنیا
1 منٹ پڑھنے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ، روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
روسی اہلکا: رات بھر کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا اور 6 زخمی ہوئے جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
(فائل) یوکرین میں کسی نامعلوم مقام پر، ایک یوکرینی فوجی اہلکار جنگی مشن کے لیے روانہ ہوتے ہوئے FP-1 ڈیپ اسٹرائیک ڈرون کو دیکھ رہا ہے۔ / Reuters

روسی حکام نے  اطلاع دی ہے کہ ایک وسیع پیمانے کے  ڈرون حملے کہ  جس میں 650 ڈرون شامل تھے، نے رات بھر ماسکو اور اس کے اطراف کے علاقے کو نشانہ بنایا، جس دوران  ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

علاقے کے گورنر اندری ووروبیوف نے کہا کہ  ایک 20سالہ نوجوان ماسکو کے  ایک مضافاتی گاؤں میں ہلاک ہوا، جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا، ۔ خبر رساں ایجنسی RIA نووسٹی نے رپورٹ کیا کہ چھ افراد بھی زخمی ہوئے۔

ریاستی خبر رساں ایجنسی طاس نے اس حملے کو گزشتہ دو سالوں میں ماسکو اور اس کے اطراف پر ہونے والے دوسرے سب سے بڑے ڈرون حملے کے طور پر بیان کیا۔

روس اور یوکرین نے حالیہ ماہوں میں طویل فاصلے کے حملوں میں شدت لائی ہے، جن میں شہری اور صنعتی بنیادی ڈھانچے سمیت توانائی، نقل و حمل اور بندرگاہوں، نیز بحیرہ اسود میں موجود  بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

روس نے کہا ہے کہ موسمِ سرما کے قریب آتے ہی وہ کیف سمیت انفراسٹرکچر اہداف پر حملوں میں اضافہ کرنے  کی منصوبہ بندی کر رہا  ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک
غیر ملکی شہری اور سفارت کار کیف چھوڑ دیں:روس
ٹرمپ:ایران جوہری ہتھیار کے منصوبے سے تقریباً دستبردار ہو چکا ہے
یمنی فوج کے حوثیوں کے اہم مراکز پر حملے
اسرائیل کے غزہ میں ایک فلیٹ پر حملے میں پانچ افراد لقمہ اجل
پاکستان: 6 سے زیادہ ممالک مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں
ہزاروں کی تعداد میں 'کاکروچ' کارکنان نے مودی کے الیکشن چیف کے استعفی کا مطالبہ کیا
سرحدی بارودی سرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تو شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل داغا
امریکی عہدیدار ایران کے خلاف اقدامات پر بات چیت کے لیے کیمپ ڈیوڈ میں یکجا ہوئے، ایکسیوس
ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد CAATSA پابندیوں کو ہٹانے پر مثبت موقف کا مظاہرہ
بھارت نے پنجاب کی سرحدوں کے قریب دو پاکستانی شہریوں کو  مار ڈالا