دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
معاہدہ 12,000 نئے مکانات اور بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں پر مشتمل ہے اور مغربی کنارے میں غیر قانونی آباد کاریوں کی توسیع میں تیز رفتار اضافہ کرے گا۔
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
اسرائیلی افواج مقبوضہ مغربی کنارے، فلسطین میں بلڈوزر اور بھاری مشینری کے ذریعے ایک فلسطینی کا گھر مسمار کرتے ہوئے، 13 جولائی 2026۔ / َAA

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع کے لیے 8.5 ارب شیکل  تقریباً2.3 ارب امریکی ڈالر مالیت کے  ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً 2.3 ارب امریکی ڈالر مالیت کے اور 12,000 نئی رہائشی عمارتوں کی تعمیر اور بڑے پیمانے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے   کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اسرائیل کے چینل 14 نے اس معاہدے کو غیر قانونی بستیوں کی توسیع اور "خطے کا نقشہ بدلنے" کے زیرِمقصد  اٹھایا گیا ایک "بہت بڑا قدم" قرار دیا ہے۔

اس معاہدے پر ایک سرکاری تقریب کے دوران دستخط کیے گئے ہیں۔ تقریب میں وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو، وزیرِ خزانہ بیزالیل سموٹریچ، اسرائیل لینڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل یہودا الیاہو اور شمالی مغربی کنارے میں متعدد اسرائیلی بستیوں کی نگرانی کرنے والی شومرون ریجنل کونسل کے سربراہ یوسی ڈاگن نے شرکت کی۔

خبر کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع کے عمل اور ان کے بنیادی ڈھانچے کی جدیدکاری کو "نمایاں رفتار" فراہم کرے گا۔

اسرائیل انسدادِ آبادکاری نگرانی تنظیم 'پیس ناو' کے مطابق، مقبوضہ مشرقی القدس کی اسرائیلی بستیوں میں تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار افراد مقیم ہیں جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے کی بستیوں میں بھی تقریباً 5 لاکھ اسرائیلی آبادکار موجود ہیں جنہیں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی آبادکار سمجھا جاتا ہے۔

اقوامِ متحدہ متعدد دفعہ  مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی بستیوں کے بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی  ہونے کی توثیق کی  اور خبردار کیا ہے کہ یہ دو ریاستی حل کی امیدوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

فلسطینی اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ مشرقی القدس مستقبل کی فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔ ان کا مؤقف ان بین الاقوامی قراردادوں پر مبنی ہے جو اسرائیل کے 1967 کے قبضے اور 1980 میں شہر کے الحاق کو تسلیم نہیں کرتیں۔

دریافت کیجیے
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
امریکی افواج کا جنوبی ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
ایران نے ہرمز بند کر دیا، ہمسایہ ممالک پر حملے
ایران کے سپریم لیڈر نے علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کی عہد کیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے
ونیزویلا میں دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے - حکومتی عہدیدار
اگر ایران نے انہیں نشانہ بنایا تو امریکہ ایران کو 'تباہ اور ختم' کر دے گا
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
ایمپبے نے ورلڈ کپ میں اپنا آٹھواں گول کر کے فرانس کو مراکش پر 2-0 سے فتح دلائی
خامنہ ای کی ان کے آبائی شہر مشہد میں تدفین کے وقت انتقام لینے کا قسم کھائی گئی
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک