کھیل
1 منٹ پڑھنے
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کو اضافی وقت میں 1-3 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے، جہاں اس کا سامنا انگلستان سے ہوگا
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ارجنٹائن سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ کرے گا۔

ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کو اضافی وقت میں 1-3 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے، جہاں اس کا سامنا انگلینڈ سے ہوگا، اور اس طرح وہ ایک اور بڑے خطرے سے بچنے میں کامیاب رہا۔

ایلکس میک الیسٹر نے دسویں منٹ میں پہلا گول کر کے ارجنٹائن کو برتری دلائی، جس کے بعد ڈین نڈوئے نے 67 ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کی طرف سے گول کر کے اسکور برابر کر دیا۔

سوئٹزرلینڈ نےبال پوزیشن اور مواقع پیدا کرنے کے لحاظ سے میچ پر کنٹرول برقرار رکھا، لیکن 72 ویں منٹ میں بریل ایمبولو کو ریڈ کارڈ ملنے کے بعد ارجنٹائن کو برتری حاصل ہو گئی۔

ارجنٹائن نے گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے لیکن وہ بے سود رہے، جس کی وجہ سے میچ اضافی وقت (ایکسٹرا ٹائم) میں چلا گیا۔

سوئٹزرلینڈ نے ارجنٹائن کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا یہاں تک کہ جولیان الیریز نے 112 ویں منٹ میں دوسرا گول داغ دیا، جس کے بعد لاؤتارو مارٹنیز نے اضافی منٹوں میں تیسرا گول کر کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلستان کے خلاف ارجنٹائن کی جگہ یقینی بنا دی۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی
ایران کے بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد کا علاقہ امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے: ریاستی میڈیا
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام