دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
ماسکو فروری 2022 میں اپنی فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے تقریباً روزانہ کیف پر میزائلوں اور ڈراونز سے حملے کر رہا ہے۔
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
کیف پر روسی میزائل حملوں کے بعد فائر فائٹرز ایک گودام میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یوکرین نے کہا ہے کہ ہفتے کو روسی میزائل حملوں میں کیف کے چھ افراد زخمی ہو گئے، جب کہ ماسکو نے یوکرین کے دارالحکومت پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

ماسکو فروری 2022 میں اپنی فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے تقریباً روزانہ کیف پر میزائلوں اور ڈراونز سے حملے کر رہا ہے۔

تاہم حال ہی میں درجنوں انتہائی تیز بالسٹک میزائلوں کے ذریعے ہونے والے ایک سلسلے نے یوکرین کے فضائی دفاع کے نظام کو شدید چیلنج کیا ہے۔

کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور ٹکاچنکو نے ٹیلی گرام پر لکھا ہے کہ"دارالحکومت میں زخمیوں کی تعداد چھ ہے۔

ٹکاچنکو نے پہلے تصدیق کی کہ روس "دارالحکومت پر میزائلوں سے حملہ کر رہا ہے" اور رہائشیوں سے پناہ لینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ تین افراد کو ہسپتال میں اور تین افراد کو جائے وقوع پر طبی امداد دی گئی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اے ایف پی کے صحافیوں نے کیف میں ہفتے کی صبح سویرے دو دھماکوں کی آوازیں سنی، پہلے دھماکے کے چند منٹ بعد فضائی الرٹ کی سائرن بجی۔

یہ دیر سے آنے والی وارننگ اسی ہفتے کے ایک روسی حملے کی یاد دلاتی تھی، جب کیف کے آسمان پر ایک میزائل کے دھماکے کی گونج نے کہ شہر کے ایئر الرٹ سائرنز بجنے سے قبل ہی  سوتے ہوئے رہائشیوں کو جھنجھوڑ دیا تھا۔

ہفتے کے حملے اس سے ایک دن بعد ہوئے جب یوکرینی ڈراونوں نے جنوبی روس میں تیل کی ریفائنریز کو نشانہ بنایا تھا، کیونکہ کیف اپنے دشمن کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ہدف بنا رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان
امریکہ: یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
اسرائیل: بن گویر نے دورہ نیویارک منسوخ کر دیا
شمالی کوریا: اسٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات
ایران: تہران میں مرحوم خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی
روس: یوکرین کا سٹریٹیجک علاقہ کوسیانتیو تیوکا مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے
سعودی قیادت کے اتحاد کی حوثیوں کو  سخت دھمکی
لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے میچوں میں 20 واں گول کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2595 ہو گئی ہے:وینیزویلا
برکینا فاسو میں فوج کا آپریشن،سینکڑوں حملہ آور مارے گئے