دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل: انتخابی کمیٹی نے نیتن یاہو کو جرمانہ کر دیا
اسرائیل سپریم کورٹ کے جج نے نیتن یاہو کو 2,500 شیکل جرمانے کی سزا سنا دی
اسرائیل: انتخابی کمیٹی نے نیتن یاہو کو جرمانہ کر دیا
(فائل) نیتن یاہو نے یہ فوٹیج 29 ستمبر کو پوسٹ کی، جس کے پس منظر میں اسرائیلی فضائیہ کا ایک طیارہ نظر آ رہا ہے۔ / Reuters

اسرائیل کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے نیتن یاہو کو دوسری مرتبہ ہدایت کی ہے کہ وہ، کمیٹی کی طرف سے انتخابی مہم کا حصّہ قرار دی گئی، ویڈیو کو اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹوں سے حذف کرے اور قانونی مصارف بھی ادا کرے۔

اسرائیل کے 'چینل 7' ٹیلی ویژن کی منگل کو نشر کردہ خبر کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین اور سپریم کورٹ کے جج 'نوم سولبرگ' نے نیتن یاہو کو تل نوف ایئر بیس پر بنائی گئی ویڈیو حذف کرنے اور 2,500 شیکل 'تقریباً 821 ڈالر'کےمصارف ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سولبرگ نے فیصلہ سنایا  ہےکہ ویڈیو کی، نیتن یاہو کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹوں  پر، اشاعت انتخابی قانون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس میں ، ایک فوجی اڈے اور اسرائیلی فضائیہ کے ایک طیارے سمیت، عوامی وسائل کا استعمال کیا گیا ہے۔

نیتن یاہو نے مذکورہ ویڈیو کہ جس کے پس منظر میں اسرائیلی فضائیہ کا ایک طیارہ بھی نظر آ رہا تھا، 29 ستمبر کو شیئر کی تھی۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے چینل 15 کے مطابق جج نے خبردار کیا ہے کہ ’’ایسے  اشارے موجود ہیں کہ دشمن انتخابات سے قبل اسرائیل پر حملہ کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘

یہ تازہ فیصلہ سولبرگ کی جانب سے اتوار کے روز پانچ الگ الگ درخواستوں پر سنائے گئے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان درخواستوں میں نیتن یاہو کی جانب سے اپنے ذاتی اکاؤنٹوں پر انتخابی مہم کے زیرِ مقصد  سرکاری تقریروں اور فوجی عناصر کے استعمال  کئے جانے سے متعلق اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

ان درخواستوں میں ایک ایسی ویڈیو بھی شامل تھی جو نیتن یاہو کے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کے دورے کے دوران بنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات 27 اکتوبر کو متوقع ہیں۔ نیتن یاہو کی زیرِ قیادت 'لیکوڈ پارٹی' اور حکمران اتحاد میں شامل سیاسی جماعتیں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے مقابلے میں انتخابات لڑ رہی ہیں۔

حالیہ رائے عامہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی سیاسی اتحاد حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستیں اکیلے حاصل نہیں کر سکے گا۔ سرکاری نشریاتی ادارے 'کان' کی جانب سے اتوار کو جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق حزبِ اختلاف جماعتوں کو 52 نشستیں جبکہ نیتن یاہو اتحاد کو 51 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

دریافت کیجیے
امریکہ: وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے عائد کردہ جرمانوں کا نفاذ روک دیا
اسرائیل خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: امریکی خفیہ رپورٹ
ایران: "امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں"
غزہ میں جنگ بندی مستقل طور سے بحال کروائی جائے: گوتیرس
اتحادی افواج کا یمن میں  آپریشن، حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے
"مکہ معاہدہ" سیکریٹری جنرل نعمان محمود ہونگے
ماسکو پر 650 ڈرونز سے حملہ،  روس کے خلاف گزشتہ دو برسوں میں بڑا ترین دوسرا حملہ تھا
ترکیہ کا ردعمل: اسرائیل، شام میں کاروائیاں کرنا بند کرے
فرانس:طلباء کی احتجاجی تحریک جاری، 500 ہائی اسکول بند ہو گئے
رونالڈو اگر چاہیں تو پرتگال ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں:ہیڈ کوچ
روس میں لیبارٹری ملازمہ کی مشکوک موت سے وبا کا خدشہ پیدا
دہشتگردی کا خطرہ،امریکہ نے B-1 طیارے برطانیہ سے ہٹا دیئے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
ترکیہ: 21 ممالک نے انطالیہ اعلامیہ منظور کر دیا
حماس کے رہنما کے قتل کی ناکام کوشش  عیسائی ماں اور بیٹی ہلاک