دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران: امریکہ کی "بحری قزاقی" کا بھرپور جواب دیا جائے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، امریکی فوج کی اس "مسلح ڈکیتی" کا، منہ توڑ جواب دیں گی: تہران
ایران: امریکہ کی "بحری قزاقی" کا بھرپور جواب دیا جائے گا
تہران نے امریکہ کی 'بحری قزاقی' کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، فوجی ہیڈکوارٹرز نے جہاز پر قبضے کی تصدیق کر دی۔ / Reuters
3 گھنٹے قبل

ایران نیم سرکاری خبر ایجنسی 'تسنیم' کے مطابق ایران کے 'خاتم الانبیاء' فوجی ہیڈ کوارٹر نے خلیج عمان میں امریکی فوج کی جانب سے ایک بحری جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

تہران نے ایرانی پرچم  بردار  جہاز کے پکڑے جانے کے بعد  جاری کردہ بیان میں اس فعل کو "بحری قزاقی" قرار دیا  اور کہا ہے کہ اس کارروائی کا "جلد ہی" بھرپور جواب دیا جائے گا۔

فوجی ہیڈ کوارٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ"جارح امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی  کی اور بحیرہ عمان کے پانیوں میں ایران کے ایک تجارتی جہاز پر فائرنگ کی اور اس کے نیویگیشن سسٹم کو ناکارہ بنا کر بحری قزاقی کا ارتکاب کیا ہے۔"

بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ امریکہ نے، چین سے ایران کی طرف جاتے اس جہاز پر چند دہشت گرد ملاح متعین کرکے جہاز پر  قبضہ کر لیا ہے۔

مسلح ڈکیتی

ایران کی اعلیٰ ترین فوجی کمانڈ نے خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، امریکی فوج کی اس "مسلح ڈکیتی" کا، منہ توڑ جواب دیں گی۔

ایرانی حکام نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس واقعے کے بعد ایرانی افواج نے امریکہ کے بعض جنگی جہازوں پر ڈرون حملے کئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ"ہم خبردار کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس مسلح قزاقی کا جلد ہی جواب دیں گی اور جوابی کارروائی کی جائے گی۔"

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا موقف ہے کہ یہ واقعہ جنگ بندی کی براہِ راست خلاف ورزی ہے۔ایران

دریافت کیجیے
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
ایران: جب تک لبنان میں فائر بندی جاری ہے ہُرمز کھُلا رہے گا
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایران نے آبنائے ہُرمز کو تمام جہازوں کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا
آرتیمیس دوئم کی ٹیم زمینی ماحول سے ہم آہنگی کے مرحلے میں
دس روزہ لبنان۔اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 شروع ہوگیا
آئی ایم ایف: مہنگائی اور سست اقتصادی ترقی یورپ کی منتظر ہے
عرب ممالک کا اسرائیل-لبنان فائر  بندی پر خیر مقدم، اسلحہ کو سرکاری کنٹرول میں لینے پر زور
ترکیہ: اردوعان۔محمود ملاقات
ترکیہ: فیدان۔الشراع ملاقات
بوسنیا کے 'قصاب' کو فالج کا دورہ