2 گھنٹے قبل
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کل بروز جمعرات ترکیہ کے جنوبی سیاحتی شہر انطالیہ میں شام کے صدر احمد الشراع کےساتھ ملاقات کی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات الشراع ۔فیدان ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے قبل طے پائی۔
انطالیہ ڈپلومیسی 2026 پانچواں فورم ہے اور آج بروز جمعہ شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں سربراہانِ مملکت، وزرائے خارجہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
فورم ،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان کی سرپرستی میں منعقد ہو رہا ہے اور اتوار تک جاری رہے گا۔
انطالیہ ڈپلومیسی 2026 ترکیہ وزارتِ خارجہ کی طرف سے اور "مستقبل کو ڈیزائن کرتے وقت ، غیر یقینی حالات سے نبٹنا" کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ کیا جا رہا ہے۔











