دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ، جرمنی کا 'اہم ترین ساجھے دار' ہے: مرز
امریکہ، نیٹو میں جرمنی کا، سب سے اہم شراکت دار ہے اور ایسا ہی رہے گا: فریڈرک مرز
امریکہ، جرمنی کا 'اہم ترین ساجھے دار' ہے: مرز
جرمن چانسلر نے ایران اور میزائل کی تعیناتی پر ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کو کم ظاہر کیا۔ / Reuters

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہےکہ نیٹو میں امریکہ، جرمنی کا، سب سے اہم شراکت دار ہے اور ایسا ہی رہے گا۔"

مرز نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہمارا ایک مشترکہ مقصد ہے اور وہ یہ کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔"

انہوں نے اتوار کے روزجاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ فی الحال ٹوماہاک کروز میزائل جرمنی میں تعینات نہیں کرے گا اور اس فیصلے کااُن کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر  تنقید سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مرز کے یہ بیانات واشنگٹن اور برلن کے درمیان کشیدگی کے دوران سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں امریکہ پر تنقید کی اور کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکہ کی کوئی "ایگزٹ اسٹریٹجی" نہیں ہے اور یہ بھی کہا تھا کہ ایرانی حکومت نے مذاکرات کے دوران امریکیوں کو "ذلیل" کر دیا ہے۔

"فوجی کمی"

مرز نے جرمن سرکاری نشریاتی ادارے 'اے آر ڈی' کے لئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ "اس وقت امریکیوں کے پاس اپنے لئے کافی مقدار میں ہتھیار موجود نہیں ہیں۔ معروضی طور پر دیکھا جائے تو امریکہ کے لیے اس قسم کے ہتھیاری نظام فراہم کرنے کا امکان تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔"

دوسری جانب ہفتے کے روز فلوریڈا میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  تھا کہ امریکہ، جرمنی میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ "ہم تعداد میں نمایاں کمی کریں گےاور 5,000 سے بھی زیادہ فوجیوں کو کم کر دیا جائے گا۔"

دریافت کیجیے
ایشیائی رہنماوں کی جانب سے یومِ مزدور  کے موقع پر  محنت کشوں  کے تحفظ میں بہتری لانے کا عندیہ
صدر ایردوان کی طرف سے TRT کی 62 ویں سالگرہ کی مبارکباد اور کثیر السانی خدمات کی پذیرائی
بحرین کے شاہ حمد نے ایران سے کہا ہے کہ وہ خلیجی ممالک کے امور میں مداخلت بند کرے
اسرائیل نے جنوبی لبنان پر تازہ حملے میں 2 افراد کو ہلاک اور 10 کو زخمی کر دیا
اسرائیلی افواج کا ہدف جنوبی لبنان میں "ہر چیز کو تباہ" کرنا ہے، انکشاف
ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ حملوں کے بارے میں فوجی بریفنگ دی جائے گی، رپورٹ
غزہ کے لیے امدادی فلوٹیلا پر سوار بیس ترک شہریوں کو اسرائیل نے حراست میں لے لیا
ترکیہ اور اسپین کا مطالبہ: مشترکہ مؤقف اختیار کیا جائے
شاہ چارلس: ہم مل کر زیادہ مضبوط ہیں
طیارہ بردار جہاز "جیرالڈ فورڈ" جلد ہی وطن پہنچ جائے گا:واشنگٹن پوسٹ
"ٹرمپ کو دھمکی"سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عدالت میں پیش ہونا پڑ گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان روابط ٹیلیفون پر جاری ہیں:ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ انتظامیہ اتحاد بنانے کی کوششوں میں
ترکیہ: اسرائیلی مداخلت "بحری قزاقی" ہے
القدس میں مسیحی برادری بھی غیر محفوظ،راہبہ زخمی