دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی فوجی حملے میں کیریبین میں تین افراد ہلاک، 'منشیات اسمگلنگ' کے خلاف مہم میں تیزی
واشنگٹن کارٹیل کے خلاف "مسلح حملوں" کی حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہے، رپورٹس کے مطابق ستمبر سے اب تک ان آپریشنز میں کم از کم 181 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکی فوجی حملے میں کیریبین میں تین افراد ہلاک، 'منشیات اسمگلنگ' کے خلاف مہم میں تیزی
امریکہ نے کیریبین میں منشیات اسمگلنگ کرنے والی کشتی پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ (تصویر: فائل) / Reuters
3 گھنٹے قبل

امریکی فوج نےبحیرہ  کیریبین  میں ایک منشیات اسمگل کرنے  کے دعوے کے ساتھ ایک    بوٹ پر  حملہ کیا ، اس حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

واشنگٹن کی لاطینی امریکی پانیوں میں منشیات سمگلنگ کرنے والے جہازوں کو دھماکے کے ذریعے تباہ کرنے کی مہم ستمبر 2025 کے اوائل سے جاری ہے، جس میں مجموعی طور پر کم از کم 181 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مشرقی بحر الکاہل میں بھی مختلف حملے کیے گئے۔

ایران جنگ کے باوجود، حملوں کی یہ لہر گزشتہ ہفتے پھر تیزی پکڑ  گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ مغربی نصف کرہ میں  منشیات کے خلاف  اپنائے گئے جارحانہ اقدامات سے  پیچھے نہیں ہٹی۔

یہ حملے اسی وقت شروع ہوئے جب امریکہ نے خطے میں اپنی سب سے بڑی فوجی موجودگی قائم کی ، جس کے نتیجے میں اُس وقت کے وینیزوئلا کے صدر نکولس مادورو کا اغوا ہوا۔

انہیں منشیات اسمگلنگ کے الزامات  کے ساتھ نیویارک کی عدالت میں  لایا گیا ، جس دوران انہوں نے ان الزامات کو سختی سے رد کر دیا ۔

اتوار کے تازہ ترین حملے میں، امریکی کمانڈ نے پہلے جیسے  بیانات دہراتے ہوئے کہا ہے کہ  اس نے معروف سمگلنگ راستوں کے ساتھ ساتھ مبینہ منشیات سمگلروں کو نشانہ بنایا  ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ امریکہ، لاطینی امریکہ میں کارٹلز کے ساتھ 'مسلح تصادم' میں ہے اور وہ منشیات  کی لت سے  امریکی جانوں کو بچانے کے لیے  ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
ایران: جب تک لبنان میں فائر بندی جاری ہے ہُرمز کھُلا رہے گا
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایران نے آبنائے ہُرمز کو تمام جہازوں کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا
آرتیمیس دوئم کی ٹیم زمینی ماحول سے ہم آہنگی کے مرحلے میں
دس روزہ لبنان۔اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہو گیا
انطالیہ ڈپلومیسی فورم 2026 شروع ہوگیا
آئی ایم ایف: مہنگائی اور سست اقتصادی ترقی یورپ کی منتظر ہے
عرب ممالک کا اسرائیل-لبنان فائر  بندی پر خیر مقدم، اسلحہ کو سرکاری کنٹرول میں لینے پر زور
ترکیہ: اردوعان۔محمود ملاقات
ترکیہ: فیدان۔الشراع ملاقات
بوسنیا کے 'قصاب' کو فالج کا دورہ