سیاست
2 منٹ پڑھنے
ایران: آبنائے ہرمز میں کوئی بھی امریکی منصوبہ فائر بندی کی خلاف ورزی ہو گا
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی  نے کہا:"آبنائے ہرمز کے نئے بحری نظام میں کسی بھی امریکی مداخلت کو جنگ  بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔"
ایران: آبنائے ہرمز میں کوئی بھی امریکی منصوبہ فائر بندی کی خلاف ورزی ہو گا
ایران نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے امریکی منصوبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ (فائل) / Reuters

ایک سینئر ایرانی قانون ساز نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز  میں جہاز رانی کے انتظام میں امریکہ کی کسی بھی شمولیت کو جنگ  بندی کی خلاف ورزی مانا  جائے گا، انہوں نے اس آبی گزرگاہ میں واشنگٹن کے مجوزہ کردار کو مسترد کر دیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی  نے کہا:"آبنائے ہرمز کے نئے بحری نظام میں کسی بھی امریکی مداخلت کو جنگ  بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔"

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اس خیال کو مسترد کیا کہ یہ آبی گزرگاہ واشنگٹن کے زیرِ انتظام ہو سکتی ہے، اور کہا کہ ہرمز اور خلیجِ فارس کا نظام  امریکی صدر کی  چوکیوں  کے ذریعے نہیں چلایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: کوئی بھی الزام تراشی کے منظرناموں پر یقین نہیں کرے گا!

یہ بیان،  ٹرمپ  کے اتوار کو   جاری کردہ اعلان  کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو   نکالنے کے عمل  کی رہنمائی کرے گا۔

ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے اس اقدام کو 'انسانی ہمدردی کا اظہار' قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد وہ غیرجانبدار ممالک ہیں جو ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگ میں ملوث نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ : ایران، مشرقِ وسطیٰ اور امریکہ  کے مفاد میں، ہم نے ان ممالک کو بتایا ہے کہ ہم ان کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ طریقے سے نکال دیں گے۔

دفاعی مشن

دریں اثنا، امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے کہا کہ اس کے دستے 4 مئی سے پروجیکٹ فریڈم  سے تعاون کا آغاز  کریں گے تاکہ آبنائے ِ ہرمز کے ذریعے تجارتی جہاز رانی کی آزادی بحال کی جا سکے۔

دنیا کی سمندری تیل کی تجارت کا ایک چوتھائی حصہ اور ایندھن و کھاد کی بڑی مقدار اسی  راستے سے منتقل ہوتی ہیں۔

سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ ا'س دفاعی مشن کے لیے ہمارا تعاون  علاقائی سکیورٹی اور عالمی معیشت کے لیے ضروری ہے ۔

پروجیکٹ فریڈم کے لیے امریکی فوجی تعاون میں  گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائرز، سمندری اور زمینی چھان بین  سمیت 100 سے زائد طیارے، کثیرالمیدانی بغیر عملے کے پلیٹ فارمز، اور 15,000 سروس ممبران شامل ہوں گے۔

 

دریافت کیجیے
ایشیائی رہنماوں کی جانب سے یومِ مزدور  کے موقع پر  محنت کشوں  کے تحفظ میں بہتری لانے کا عندیہ
صدر ایردوان کی طرف سے TRT کی 62 ویں سالگرہ کی مبارکباد اور کثیر السانی خدمات کی پذیرائی
بحرین کے شاہ حمد نے ایران سے کہا ہے کہ وہ خلیجی ممالک کے امور میں مداخلت بند کرے
اسرائیل نے جنوبی لبنان پر تازہ حملے میں 2 افراد کو ہلاک اور 10 کو زخمی کر دیا
اسرائیلی افواج کا ہدف جنوبی لبنان میں "ہر چیز کو تباہ" کرنا ہے، انکشاف
ٹرمپ کو ایران پر ممکنہ حملوں کے بارے میں فوجی بریفنگ دی جائے گی، رپورٹ
غزہ کے لیے امدادی فلوٹیلا پر سوار بیس ترک شہریوں کو اسرائیل نے حراست میں لے لیا
ترکیہ اور اسپین کا مطالبہ: مشترکہ مؤقف اختیار کیا جائے
شاہ چارلس: ہم مل کر زیادہ مضبوط ہیں
طیارہ بردار جہاز "جیرالڈ فورڈ" جلد ہی وطن پہنچ جائے گا:واشنگٹن پوسٹ
"ٹرمپ کو دھمکی"سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عدالت میں پیش ہونا پڑ گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان روابط ٹیلیفون پر جاری ہیں:ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ انتظامیہ اتحاد بنانے کی کوششوں میں
ترکیہ: اسرائیلی مداخلت "بحری قزاقی" ہے
القدس میں مسیحی برادری بھی غیر محفوظ،راہبہ زخمی