ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: اردوعان۔بیچیروویچ ملاقات
ترکیہ، بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آئینی نظم کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا: صدر اردوعان
ترکیہ: اردوعان۔بیچیروویچ ملاقات
استقبالیہ تقریب استنبول کے صدارتی دولما باغچے محل میں منعقد ہوئی۔ / AA
12 گھنٹے قبل

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے سرکاری دورے پر ترکیہ تشریف لانے والےبوسنیا و ہرزیگووینا  صدارتی کونسل کے سربراہ ڈینس بیچیرووِچ کا سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔

استنبول کے صدراتی دولماباہچہ محل میں استقبالیہ تقریب کے بعد دوطرفہ ملاقات طے پائی۔

ترکیہ صدراتی محکمہ اطلاعات کے، ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal سے جاری کردہ  بیان کے مطابق  فریقین نے علاقائی موضوعات اور ترکیہ۔بوسنیا و ہرزیگووینا تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران صدر اردوعان  نے کہا ہے کہ ترکیہ، بوسنیا و ہرزیگووینا کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آئینی نظم کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا  ہے کہ خطے میں مزید مہم جوئی کی برداشت نہیں ہے۔ بوسنیا و ہرزیگووینا کی یکجہتی کو ہدف بنانے والے اشتعال انگیز بیانات کسی کے بھی فائدے میں نہیں ہوں گے۔

صدر اردوعان  نے  کہا ہے کہ اس وقت، بوسنیا ہرزیگوینیا کی سالمیت کے حامیوں کا باہمی اتحاد و تعاون کے ساتھ حرکت کرنا ہمیشہ سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ ترکیہ، بوسنین باشندوں کے اہم مفادات کی خلاف ورزی کرنے والے، کسی بھی امرِ واقعی  اقدام کو ناقابلِ قبول سمجھتا ہے۔

واضح رہے کہ بوسنیا و ہرزیگووینا کی صدارتی  کونسل ایک بوسنین،ایک کروشین اور ایک سربیئن   پر مشتمل  تین رکنی کونسل ہے ۔

بوسنین  رکن 'بیچیرووِچ' نے اس ماہ کونسل کی کرسی صدارت  سنبھالی ہے۔