وینزویلا کے معزول صدر 'نکولس مادورو'، امریکی فوج کی طرف سے شب مار آپریشن کے ساتھ اغوا کئے جانے کے بعد، آج بروز جمعرات نیویارک کی ایک عدالت میں دوسری مرتبہ پیش ہو رہے ہیں۔
63 سالہ مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو، کاراکاس سے امریکی کمانڈوز کی طرف سے یکم جنوری کے اوائل میں اغوا کیے جانے کے بعد، تقریباً تین ماہ تک بروکلین کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے۔
اس کمانڈو کارروائی کے ساتھ 2013 سے وینزویلا کی قیادت کرنے والے اس طاقتور رہنما کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور اس کے بعد سے تیل سے مالا مال اس ملک کو بڑی حد تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مرضی کے مطابق چلنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
مادورو نے خود کو "جنگی قیدی" قرار دیا اور اپنے اوپر لگائے گئے، نارکو-دہشت گردی، کوکین کی درآمد ، مشین گنوں اور تباہ کن آلات رکھنے اور تباہ کن آلات رکھنے پر مبنی، چار الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
جمعرات کی سماعت مقامی وقت کے مطابق صبح 11:00 بجے طے ہے۔ اور توقع کی جا رہی ہے کہ مادورو مقدمہ خارج کرنے کی کوشش کریں گے اور وکلاء کے درمیان سابق رہنما کی قانونی فیس کی ادائیگی کا موضوع گرم بحث بن جائے گا۔
وینزویلا حکومت اخراجات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن واشنگٹن کی پابندیوں کی وجہ سے ان کے وکیل بیری پولیک کو ایک امریکی لائسنس حاصل کرنا ہوگا جو جاری نہیں کیا گیا۔
پولیک نے تکنیکی بنیادوں پر مقدمہ خارج کرنے کا تقاضا کیا اور ایک عدالت میں دائر دستاویز میں دلیل دی ہےکہ لائسنس کی شرط مادورو کے آئینی حقِ قانونی نمائندگی کی خلاف ورزی ہے ۔









