غزہ کے نصيرات پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملہ
مشرق وسطی
غزہ کے نصيرات پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملہ
22 اکتوبر کو غزہ کے نصيرات پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی خاندان کا گھر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں تباہ ہو گیا۔ یہ واقعہ اکتوبر 2025ء میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی تازہ ترین خلاف ورزی ہے۔

حملے میں متعدد شہری زخمی ہوئے اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ طبی ذرائع کے مطابق، تمام تر غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی رات میں چار فلسطینی شہید اور 19 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ حملے نصيرات، غزہ شہر، جبالیہ اور خان یونس میں ہوئے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر 2025ء سے اب تک اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1538فلسطینی جاں بحق جبکہ 5498 افراد زخمی ہو چکے ہیں، اور اکتوبر 2023ء سے لے کر اب تک کل اموات کی تعداد74000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید ویڈیوز
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں زیر تعمیر ایک کثیر المنزلہ عمارت سیکنڈوں میں زمین بوس
چین نے کنگ فو کا ماہر ایک ربورٹ باڈی گارڈ تیار کر لیا
بھارتی حکام نے 500 مسلمان کنبوں کے مکانات مسمار کر دیئے
ترکیہ کا لیبیا کے ساتھ طے پانے والا سمندری معاہدہ مکمل طور پر جائز ہے: فیدان
غزہ کی ننھی آواز، نسرین
خود کو 'عراقی' ظاہر کرنے والے اسرائیلی کا انٹرویو
یورپ میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے یونان تک بھی پھیل گئے ہیں
قطر، انڈونیشیا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر الجہتی 'بدر' معاہدے پر دستخط
لبنان: فائر بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کا حملہ
مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر زبردستی قبضے کی اپیل