حملے میں متعدد شہری زخمی ہوئے اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ طبی ذرائع کے مطابق، تمام تر غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی رات میں چار فلسطینی شہید اور 19 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ حملے نصيرات، غزہ شہر، جبالیہ اور خان یونس میں ہوئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر 2025ء سے اب تک اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 1538فلسطینی جاں بحق جبکہ 5498 افراد زخمی ہو چکے ہیں، اور اکتوبر 2023ء سے لے کر اب تک کل اموات کی تعداد74000 سے تجاوز کر گئی ہے۔