امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی پوڈ کاسٹ کے میزبان جو روگن کوایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ "اسرائیلی حکومت کے اندر موجود عناصر"فوجی آپریشن جاری رکھنے کے عزائم کے ساتھ امریکہ کی ایران کے ساتھ جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی مہم کی فنڈنگ کر رہے ہیں۔
وینس نے ایک حالیہ خبر کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی مہم کے ایک سابق حکمت عملی کار ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے ایران کے ساتھ بات چیت پر ان پر تنقید کو ہوا دینے میں مدد کی تھی۔