مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
فائر بندی کی حمایت نیتن یاہو کی 'سیاسی ناکامی' ہے: لاپڈ
جب ہماری قومی سلامتی کے بنیادی معاملات سے متعلق فیصلے کئے جا رہے تھے تو اسرائیل وہاں موجود ہی نہیں تھا: اپوزیشن لیڈر لاپڈ
فائر بندی کی حمایت نیتن یاہو کی 'سیاسی ناکامی' ہے: لاپڈ
اپوزیشن رہنما یائر لاپید کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے کیے گئے نقصان کا ازالہ کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ [فائل فوٹو] / Reuters
12 گھنٹے قبل

اسرائیل کے حزب اختلاف  لیڈر 'یائر لاپڈ' نے بدھ کے روز امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی کی حمایت کرنے پر نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور  اس حمایت کو  'سیاسی و حکمت عملی ناکامی' قرار دیا ہے۔

لاپڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' سے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے اپنی تاریخ میں اس سے بڑی سیاسی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔ جب ہماری قومی سلامتی کے بنیادی معاملات  سے متعلق فیصلے کئے جا رہے تھے تو اسرائیل وہاں موجود ہی نہیں تھا۔"

لاپڈ نے مزید کہا ہے کہ نیتن یاہو کے 'تکبر، غفلت اور کمزور حکمت عملی منصوبہ بندی ' کے باعث جو  نقصان ہوا ہے اس  کی تلافی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فوج اور عوام نے اپنا فرض نبھایا ہے لیکن حکومت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

لاپڈ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ "فوج نے وہ سب کچھ کیا جو اس سے طلب کیا گیا تھا اور عوام نے غیر معمولی مزاحمت کا مظاہرہ کیا لیکن نیتن یاہو سیاسی اور اسٹریٹجک حوالے سے ناکام رہے ہیں اور اپنے طے کردہ کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کر سکے۔"

یہ بیان نیتن یاہو دفتر کے اس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ "اسرائیل، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف، فوجی حملوں کو دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے"۔

تاہم، نیتن یاہو دفتر نے واضح کیا  ہےکہ یہ دو ہفتوں کی جنگ بندی 'لبنان پر لاگو نہیں ہوتی'۔

صدر ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ ایران پر بمباری اور حملوں کو 'دو ہفتوں  کے لیے بند رکھنے'  پر رضامند ہو گئے ہیں۔

دریافت کیجیے
عالمی ادارۂ صحت: غزہ سے طبی انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
عرب ممالک کی انتہائی مذہب پرست اسرائیلی وزیر کی مسجدِ الاقصیٰ کا معائنہ کرنے پر شدید مذمت
ترکیہ-سعودی عرب معاہدہ۔ٹرانزٹ تجارت کا آغاز
لوہانسک میں یوکریینی حملے سے درجنوں کان کن زیر زمین محصور ہو گئے
غزّہ میں ایسٹر: تصاویر کے آئینے میں
اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے، فائر بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری
جنوبی کوریا کے صدر کا اظہارِ پشیمانی
تہران پر امریکی اور اسرائیلی حملے، 17 افراد ہلاک
ایران پر تازہ حملے، 25 سے زیادہ افراد ہلاک
اسرائیل نے نسلی صفائی نہ روکی تو مقدر "دی ہیگ" ہوگا:اہود اولمرت
اسرائیل کےجنوبی لبنان پر حملے،20 افراد ہلاک
ایرانی ڈرون حملوں سے کویتی حکومتی کمپلیکس کو بڑے نقصان کا سامنا
غزہ پر اسرائیل کا فضائی حملہ، تین فلسطینی جاں بحق
ایران میں گرے  ایف-15 کے دوسرے پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے:ٹرمپ
بنگلہ دیش: کارخانے میں آگ لگ گئی،5 افراد جل کر ہلاک