14 گھنٹے قبل
بنگلہ دیش کے دارالحکومت کے قریب گیس لائٹر بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے حکام کے مطابق کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
فائر سروس اور سول ڈیفنس کے مطابق یہ آگ ہفتے کو ڈھاکہ کے قریب کرانی گنج کے کدمتالی علاقے میں لگی۔
فائر سروس نے بتایا کہ یہ آگ دوپہر میں لگی، اور اسے بجھانے کے لیے سات فائر فائٹنگ یونٹس متعین کیے گئے تھے۔
حکام کہا کہنا ہے کہ اِسے قابو کرنے میں کئی گھنٹے لگے۔
شام تک فائر فائٹرز نے پانچ لاشیں نکال لیں جن کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوئی۔
آگ لگنے کی وجہ تفتیش کے تحت ہے۔













