روس نے منگل کو کہا کہ اس نے ملک بھر میں رات بھر 419 یوکرینی ڈرون مار گرائے، جن میں ماسکو کا علاقہ بھی شامل ہے، جہاں ایک چھ ماہ کا بچہ ہلاک ہو گیا۔
کیف نے حالیہ مہینوں میں طویل فاصلے تک کارروائی کرنے والے ڈراون حملوں کی مہم تیز کر دی ہے، جبکہ ماسکو کا یوکرین کے خلاف وسیع پیمانے پر حملہ تقریباً 4.5 سال سے جاری ہے۔
کیف نے بالخصوص روسی توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے تاکہ کریملن کی جنگی کوششوں کے لیے آمدنی کے اہم ذرائع کو متاثر کیا جا سکے۔
وزارت دفاع نے سرکاری میکس پلیٹ فارم پر پوسٹ میں لکھا ہے کہ فضائی دفاعی نظاموں نے ملک بھر میں "419 یوکرینی فکسڈ وِنگ بغیر ڈراونز کو روک کر تباہ کیا"۔
ماسکو کے گورنر آندرے ووروبیوف نے بعد ازاں کہا کہ ڈراونزنے ماسکو کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں ییوگوریفسک کو نشانہ بنایا اور ایک " گھر" کو تباہ کر دیا۔
انہوں نے ٹیلی گرام پر کہا، " افسوس ہے کہ ایک چھ ماہ کا بچہ ہسپتال لیجاتے وقت چل بسا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ دو بالغ اور ایک اور بچہ ہسپتال میں زیرعلاج لے لیے گئے ہیں۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے اس سے قبل کہا تھا کہ پیر کی شام سے دارالحکومت کو نشانہ بنانے والے "دشمن کے 61ڈراونز" فضائی دفاع نے مار گرائے ہیں۔
یہ حملہ چند روز بعد سامنے آیا جب روس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو 660 یوکرینی ڈراون مار گرائے تھے، جو جنگ کے آغاز کے بعد سے ڈراونز کا وسیع ترین پیمانے کا حملہ تھا۔








