دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی میزائل اور ڈرونز نے یوکرین میں نافتو گیس تنصیب کو نشانہ بنایا
دنیپروپیٹروفسک کے جنوب مشرقی علاقے نیکوپول میں ایک مِنی بس پر روسی ڈرون حملے نے دو مسافروں کو ہلاک اور 12 دیگر کو زخمی کر دیا،
روسی میزائل اور ڈرونز نے یوکرین میں نافتو گیس تنصیب کو نشانہ بنایا
یوکرینی فوجی خارکیف کے علاقے میں جنگی مشنوں کے درمیان ایک فوجی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔

روس نے ہفتہ کو شمال مشرقی پولتاوا اور خارکیف علاقوں میں یوکرینی توانائی کمپنی نافٹوگیس  کی پیداواری تنصیبات پر بالیسٹیک میزائل اور ڈرون داغے، جن سے نقصان پہنچا ۔

دریں اثنا صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ رات کے وقت یوکرینی ساختہ فلیمِنگو میزائلوں نے روس کے ولگوگراد علاقے میں توپ خانے کے نظام اور میزائل لانچ کے اجزاء تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔

یہ تازہ  حملہ جمعہ کے روز ہونے والے روسی ڈرون حملوں کے بعد ہوا، جن میں دو یوکرینی علاقوں میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

علاقائی گورنر اولیکساندر ہانژا نے ٹیلی گرام پر کہا کہ دنیپروپیٹروفسک کے جنوب مشرقی علاقے نیکوپول میں ایک مِنی بس پر روسی ڈرون حملے نے دو مسافروں کو ہلاک اور 12 دیگر کو زخمی کر دیا، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، نیکوپول، جو دریائے دنیپر کے کنارے روسی زیرِ قبضہ زاپورِژیا جوہری پلانٹ کے سامنے واقع ہے، باقاعدگی سے روسی فورسز کے نشانے پر رہتا ہے۔

گورنر اولے ہریگوروف نے کہا  کہ شمال مشرقی سومی علاقے میں، جو روس سے متصل ہے اور مسلسل حملوں کا سامنا کرتا رہتا ہے، کہ ایک ڈرون حملے میں خطے کے دارالحکومت کے قریب ایک گاؤں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

مزید جنوب میں، زاپورِژیا علاقے میں، گورنر مخائیل فیودوروف نے کہا کہ دن بھر کے روسی حملوں میں دو افراد زخمی ہوئے اور رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

حملوں کی اس نئی لہر سے دونوں جانب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملوں کی جاری شدت واضح ہوتی ہے: روس یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور شہری علاقوں کو ہدف بنا رہا ہے، جبکہ یوکرین نے فلیمِنگو جیسے ملکی ساختہ میزائل نظام استعمال کرتے ہوئے روسی علاقے میں گہرائی تک حملہ کرنے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا مظاہرہ کیا  ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
روسی وزارت دفاع: رات بھر میں 660 یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے ہیں
زیلنسکی نے روسی تنصیبات کے خلاف حملوں کا حکم دے دیا
واشنگٹن وینزویلا  کی مدد کے لیے تیار ہے: ٹرمپ
ونیزویلا :طاقتور دوہرے زلزلوں سے کم از کم 32 افراد ہلاک، ہنگامی حالت نافذ
آئزنکوٹ نے نیتن یاہو کو پیچھے چھوڑ دیا
نیٹو کا رویہ مایوس کن رہا ہے:ٹرمپ
شدید زلزلوں سے وینیزویلا اور جاپان لرز اٹھے
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بند کریں:امریکی سینیٹ
ایرانی اثاثے امریکی نگرانی میں رہیں گے: ٹرمپ
روس: ہم نے ایک رات میں 323 یوکرینی ڈراونز مار گرائے ہیں
روسی شہر پر یوکرین کا حملہ،5 افراد ہلاک
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی خفیہ ادارے میں برطرفیوں کا آغاز کر دیا
اسرائیلی میڈیا: امریکا نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی لا محدود اجازت ختم کر دی ہے
آبنائے ہرمز تہران کے زیرِ انتظام ہوگی: قالیباف
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس