ترکیہ
4 منٹ پڑھنے
ترکیہ نیٹو اور علاقائی سلامتی کے لیے حیاتی اہمیت کا حامل ہے:یورپی یونین
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس  نے کہا ہے کہ انقرہ میں ہونے والا نیٹو سربراہی اجلاس انتہائی اہم ہے کیونکہ دفاعی اتحاد کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ  اتحادیوں کے درمیان اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے
ترکیہ نیٹو اور علاقائی سلامتی کے لیے حیاتی اہمیت کا حامل ہے:یورپی یونین
کایا کالاس / AA

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس  نے کہا ہے کہ انقرہ میں ہونے والا نیٹو سربراہی اجلاس انتہائی اہم ہے کیونکہ دفاعی اتحاد کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ  اتحادیوں کے درمیان اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔

انقرہ کے اپنے 29-30 جون کے دورے سے قبل  گزشتہ  روز اناطولیہ نیوز ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کایا کالاس نے کہا کہ یقیناً ہر سربراہی اجلاس سے پہلے یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک تاریخی اجلاس ہے لیکن یہ سچ ہے کہ اس وقت ٹرانس اٹلانٹک تعلقات شدید دباؤ میں رہے ہیں، اسی لیے اتحاد کا مظاہرہ کرنا نہ صرف اس اتحاد کے لیے بلکہ ہمارے دشمنوں کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔"

کایا کالاس نے کہا کہ وہ توسیع اور ہجرت کے ذمہ دار یورپی کمشنرز کے ساتھ سفر کریں گی کیونکہ مختلف جیو پولیٹیکل مسائل میں ترکیہ کا کردار مرکزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناٹو کے ایجنڈے پر اہم مسائل میں دفاعی پیداوار میں اضافہ، خطرات کو روکنے کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا اور اس بات کا جائزہ لینا شامل ہے کہ ہم یوکرین کے لیے مزید کیا کر سکتے ہیں۔

ایک علیحدہ یورپی فوج کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے اراکین کے پاس پہلے سے ہی قومی فوجیں موجود ہیں جو نیٹو کے وسیع تر دفاعی ڈھانچے کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا، "یورپی یونین کی ہر رکن ریاست کے لیے ایک اور فوج بنانا ناممکن ہے جو پھر یورپی قیادت کے تابع ہو۔"

کلاس نے دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور یورپی ممالک کے درمیان قریبی ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے مزید کہا، "خطرات علاقائی ہیں، اس لیے ردعمل بھی علاقائی ہونا چاہیے۔"

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور ناٹو دوہرے پن (کام کی تکرار) سے بچنے کے لیے قریبی رابطے میں ہیں اور اتحاد کے اندر یورپی ستون کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

کالاس کے مطابق، رکن ممالک کو مشترکہ خریداری کے پروگراموں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی جا رہی ہے کیونکہ کچھ دفاعی صلاحیتیں اتنی مہنگی ہیں کہ انفرادی ممالک انہیں اکیلے حاصل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جب صلاحیتوں کی بات آتی ہے تو ہمیں خاص طور پر ڈرون دفاع جیسی نئی صلاحیتوں کے معاملے میں  یوکرین سے بہت کچھ سیکھنا ہے۔

کایا کالاس نے ترکیہ کو نیٹو کی دوسری سب سے بڑی فوج قرار دیا اور کہا کہ اس ملک کی دفاعی صنعت بہت مضبوط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی سلامتی اور علاقائی استحکام میں ترکیہ کا بہت ہی نمایاں کردار ہے۔

قفقاز  کے خطے اور وسیع تر سیکیورٹی ماحول میں ہونے والی پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یقیناً ہمیں ترکیہ کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

ساتھ ہی کالاس نے کہا کہ انقرہ اور برسلز کے درمیان تعلقات میں قبرص کا مسئلہ ایک اہم موضوع برقرار ہے۔

انہوں نے فریقین کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر کوئی پرامن تصفیہ ہو جاتا ہے تو اس سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

ہجرت، علاقائی استحکام اور سیکیورٹی پر تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ترکیہ اسٹریٹجک اہمیت کا حامل شراکت دار ہے۔"

کالاس نے کہا کہ یہ ملک مشرق وسطیٰ اور قفقاز میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور رابطے  اور وسیع تر علاقائی مسائل پر ایک لازمی شراکت دار ہے۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اس دورے کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ "ہم مل کر کیا کر سکتے ہیں"، اگر ہم مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں سوچیں تو وہاں بھی ترکیہ کا ایک کردار ہے۔

 

دریافت کیجیے
یوکرین کے حملے،روس نے ایندھن کی فروخت بند کر دی
یورپ میں شدید گرمی نے پیرس کے مردہ خانوں پر بوجھ ڈال دیا
پاکستان: افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
ترکیہ کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ تعزیت
فرانس: طیارے کے حادثے میں 11 افراد ہلاک
سعودی عرب: ہیلی کاپٹر حادثے میں 14 افراد ہلاک
روس کا کیف پر بیلسٹک میزائل حملہ
نتن یاہو نے اگلے انتخابات کے بعد وسیع قومی حکومت بنانے کا اعلان کیا
اسرائیل کا بے گھر لوگوں کے خیمے پر حملہ،3 فلسطینی ہلاک
لبنان کی حاکمیت، معیشت اور مسلح افواج کی حمایت کرتے ہیں:ٹرمپ
کراچی: دہشتگردانہ حملے میں پاک رینجرز کے 3 جوان ہلاک
امریکی افواج کے ایران میں متعدد اہداف پر تازہ حملے
روسی میزائل اور ڈرونز نے یوکرین میں نافتو گیس تنصیب کو نشانہ بنایا
آبنائے ہرمز سے 100 سے زیادہ بحری جہازوں کو نکالا گیا ہے جن میں  ترک ملکیت کے جہاز بھی ہیں
ٹرمپ کی امریکی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروس ٹیکس عائد کرنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی