ترک پارلیمانی اسپیکر نعمان قرتلمش کی میزبانی میں استنبول میں منعقدہ نیٹو پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیےآنے والے پارلیمانی اسپیکرز نے منگل کو بائکار کے اوزدمیر بائراکتار نیشنل ٹیکنالوجی سنٹر کا فیلڈ وزٹ کیا ۔
یہ اجلاس آئندہ ہفتے انقرہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل سر انجام پایا ہے۔
پیر کو استنبول کے دولماباہچے محل میں سمٹ کے انعقاد کے بعد قرتُلمش نے اتحادی ممالک کے پارلیمانی اسپیکرز اور سینئر پارلیمانی نمائندوں کے ہمراہ ٹیکنالوجی سنٹر کا دورہ کیا۔
جس دوران بائکار کے چیئرمین سلچوق بائراکتار نے وفد کو کمپنی کی سرگرمیوں، دفاعی ٹیکنالوجیز اور جاری اختراعی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
قرتلمش نے مرحوم اوزدمیر بائراکتار کی بیوہ جانان بائراکتار سے بھی ملاقات کی؛ اوزدمیر ترکیہ کے قومی ٹیکنالوجی پر مبنی مقامی لڑاکا ڈرون پروگرام کے قائدین میں سے تھے۔ جانان بائراکتار، بائکار ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر سلچوق بائراکتار کی والدہ بھی ہیں۔
یہ دورہ 7 تا 8 جولائی کو انقرہ میں ہونے والے نیٹو اجلاس کے پیشِ نظر کیا گیا، جس میں باضابطہ پروگرام کے تحت پہلی بار دفاعی صنعتی فورم بھی منعقد ہو گا۔












