ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
خاص طور پر دفاعی صنعت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا دونوں ممالک کے لئے مفید ثابت ہوگا: صدر اردوعان
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
ترکی اور فرانس کے صدور نے ایران میں جنگ بندی، علاقائی استحکام اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا [فائل] / Reuters
11 گھنٹے قبل

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات  کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترکیہ  صدارتی محکمہ مواصلات  کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات ہفتے کے روز طے پائی جس  میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔

مذاکرات  میں صدر اردوعان نے کہا  ہےکہ "خاص طور پر دفاعی صنعت" سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانا دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

صدر اردوعان نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں سے شروع ہونے والے عمل نے عالمی ماحول پر منفی اثرات مرّتب کئے ہیں۔ تاہم  ترکیہ اور دیگر ممالک کی حمایت یافتہ سفارتی کوششوں نے جنگ بندی کے حصول میں "اہم کردار" ادا کیا ہے۔

انہوں نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں میں  انقرہ کے تعاون جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا  اور خاص طور پر لبنان پر حملوں کے تناظر میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے  کہ ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جو "جنگ بندی کے عمل کو سبوتاژ" کر سکتے ہوں۔

صدر اردوعان نے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی اہمیت کی طرف بھی توجہ دلائی اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں حاصل ہونے والی رفتار کو "ضائع نہیں ہونا چاہیے"۔

دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے، شام کی صورتحال، کاکیشیا میں امن کی حمایت اور یوکرین ۔ روس پائیدار امن کے لیے مذاکرات کی بحالی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دریافت کیجیے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
شمالی کوریا نے کلسٹر مونیشن وارہیڈ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کر ڈالا
لبنان پر حملوں کا جواب،حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے
امریکہ-ایران جنگ بندی کا اعلان،اسرائیل کی حمایت
لبنان پر اسرائیلی حملے، 4 افراد ہلاک
فائر بندی کی حمایت نیتن یاہو کی 'سیاسی ناکامی' ہے: لاپڈ
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ