13 گھنٹے قبل
ایران نے شمالی اسرائیل کی طرف تین تازہ میزائل حملے کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ،شمالی اسرائیل کے وسیع علاقوں میں فضائی حملے کے وارننگ سائرن بج اٹھے۔
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا کہ ایرانی میزائل چند منٹ بعد حیفا بندرگاہی شہر تک پہنچ گئے۔
باور رہے کہ یہ واقعہ ٹرمپ کے اس بیان کے فوراً بعد پیش آیا جب انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے پاس صرف محدود تعداد میں میزائل لانچر باقی ہیں۔
وائٹ ہاؤس سے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس بہت کم میزائل لانچر باقی ہیں اور اس کی میزائل اور ڈرون چلانے کی صلاحیت نمایاں طور پر محدود ہوچکی ہے۔
ٹرمپ نے امریکیوں سے یہ بھی کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ایران کے خلاف جنگ مزید دو سے تین ہفتے جاری رہے گی البتہ ان کا خیال ہے کہ تنازعہ اختتام کے قریب پہنچ رہا ہے۔












